2018ء تک پاکستان کیساتھ سرحد مکمل طور پر سیل کر دینگے:بھارت کا اعلان

حکومت بارڈر سیکیورٹی گرڈنامی نظریئے کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے: قومی سلامتی پر کبھی بھی کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 10:46

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2016ء) بھارت نے 2018ء تک پاکستان کیساتھ سرحد کو مکمل طور پر سیل کرنے کا اعلان کر لیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق سرحدی سیکیورٹی بارے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ قومی سلامتی یقینی بنانے کیلئے حکومت بارڈر سیکیورٹی گرڈنامی نئے نظریئے کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت کو دستمبر2018ء تک پاک بھارت سرحد مکمل طور پر سیل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کارروائی وقت کیساتھ ساتھ کی جائیگی اورماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر مناسب نگرانی بھی کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے ، بی ایس ایف اور چیف سیکرٹری لیول پر منصوبے کی نگرانی کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ بھارت قومی سلامتی پر کبھی بھی کوئی سمجھوتا نہیں کریگا۔

متعلقہ عنوان :