موجودہ صورتحال پرسفارتی محاذپرسرگرم ہیں،سرتاج عزیز

کشمیرکے مسئلے پرکسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،افغانستان میں امن کاقیام چاہتے ہیں،مشیر خارجہ کی سرکاری ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 10:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2016ء)مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاہے کہ موجودہ صورتحال پرسفارتی محاذپرسرگرم ہیں ،کشمیرکے مسئلے پرکسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،افغانستان میں امن کاقیام چاہتے ہیں ۔سرکاری ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سرتاج عزیزنے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کی بھارت یکطرفہ خلاف ورزی نہیں کرسکتا،ہم بھارت سے بہترتعلقات چاہتے ہیں ،جب تک نریندرمودی بھارت کاوزیراعظم ہے تعلقات میں بہتری کی کوئی توقع نہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں ہم سفارتی محاذپرسرگرم ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرکامسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہئے، کشمیرکے مسئلے پرپیچھے نہیں ہٹ سکتے۔انہوں نے کہاکہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفادمیں ہے، افغانستان میں امن چاہتے ہیں، گل بدین حکمت یاراورافغان حکومت کے درمیان معاہدے کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پرعمل پیراہیں، افغانستان میں گزشتہ دنوں حالات خراب ہوئے کچھ عناصرنہیں چاہتے کہ افغانستان میں مذاکرات ہوں۔انہوں نے کہاکہ برسلزکانفرنس میں تمام ممالک نے افغانستان کامسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پراتفاق کیاہے۔

متعلقہ عنوان :