پاک بھارت کشیدگی میں میری دلہن کیسے آئے گی؟بھارتی نوجوان کا سشما سورج کو ٹوئٹ

اتوار 9 اکتوبر 2016 13:42

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2016ء)پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی خاتون سے شادی ملتوی ہونے کے خدشے پر بھارتی نوجوان نے وزیرخارجہ سشما سوراج سے مدد مانگ لی۔

(جاری ہے)

بھارتی لڑکے نریش تیونی نے بھارتی وزیرخارجہ کو ٹویٹ کرکے مدد مانگی کہ بھارتی سفارت خانہ دولہن کو سفری دستاویزات اورویزا منظور نہیں کررہا ہے اس لئے میری مدد کی جائے جس کے جواب میں سشما سورج نے ٹویٹ کیا کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہم ویزہ جاری کردیں گے۔

نریش نے کہا کہ سشما سورج ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بہت ذمہ داری کے ساتھ مشکلات میں پھنسے لوگوں کی مدد کرتی ہیں ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کرنے کے جذبے کو دیکھتے ہوئے میں نے ان کو ٹوئیٹر پر اپنا مسئلہ بیان کیا۔ ہندوستانی لڑکے کے گھر والے پاک بھارت کشیدگی کے باعث انتہائی پریشان ہیں۔نریش تیوانی نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ میں اپنے لئے پاکستان سے دولہن لے کر آؤں۔

متعلقہ عنوان :