آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ

فرنٹ لائن پر فوجی جوانوں سے ملاقات ،جوانوں کے جذبے کو سراہا

پیر 10 اکتوبر 2016 10:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا۔ فرنٹ لائن پر تعینات فوجیوں سے ملاقات کی اورجوانوں کے جذبے کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمیچیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا۔

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے مالقات کی آرمی چیف کو فارمیشن کمانڈر نے لائن آف کنٹرول پر آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے جذبے اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔