اوگرا کا گیس قیمتوں میں36فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

پیر 10 اکتوبر 2016 10:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2016ء)اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں36فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے سوئی نادرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق اوگرام نے گیس کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق ایک سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے اور 15نومبر تک وزارت پٹرولیم سے ایڈوائس طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت پٹرولیم کی جانب سے مقررہ وقت تک ایڈوائس جاری نہ ہونے کی صورت میں اوگرا 16نومبر کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردے گا۔ ذرائع کے مطابق سمری میں ملک بھر میں سوئی نادرن گیس کمپنی کی قیمتیں نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے سمری میں سوئی نادرن گیس کمپنی کی گیس کی قیمت57.89مہنگی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی گیس کی قیمت مفیں62.12فیصد کمی کی سفارش کی گئی۔