جعلی شناختی کارڈز کیس میں1600نادرا ملازمین ملوث ہونے کا انکشاف

جعلی شناختی کارڈز کے اجرا میں گریڈ17کے افسران سمیت765ملازمین فارغ، 856ملازمین کے خلاف تحقیقات شروع

پیر 10 اکتوبر 2016 10:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2016ء) جعلی شناختی کارڈز کیس میں1600نادرا ملازمین ملوث ہونے کا انکشاف۔ جعلی شناختی کارڈز کے اجرا میں گریڈ17کے افسران سمیت765ملازمین فارغ جبکہ 856ملازمین کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا ملازمین اور جعلی بھرتیوں کی تفصیل منظر عام پر آ گئی۔

جعلی شناختی کارڈز کے اجرا اور جعلی ڈگریوں پر ملازمت کرنیو الے1600نادرا ملازمین ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جعلی شناختی کارڈز کے اجرا میں17گریڈ کے افسران شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نادرا نے تحقیقات کے بعد765ملازمین کو فارغ کر دیا جبکہ 856ملازمین کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ فارغ ہونے والے 70ملازمین میں گریڈ17کے علی احمد بلوچ، وہاج صدیقی محمد بوٹا شامل ہیں جبکہ گریڈ 17کے برطرف ہونے والے ملازمین میں عبدالرحمن بادینی، عمران کاشف شامل ہیں۔

برطرف ہونے والے گریڈ 16کے چار ملازمین میں نیئر زمان خان، الیاس حیدر، حمیرا آزاد ، حمید اللہ اور فارغ ہونے والے گریڈ16کے ایاز شاہد شامل ہیں۔ گریڈ12کے فیاض ڈوگر اور شاہد وسیم شامل جبکہ دیگر برطرف ہونیوا لے ملازمین میں فوزیہ بشیر، منصور بیگ، پلوشہ آفریدی، نسیم ، دانش حنیف شامل ہیں۔