سکیورٹی خدشات ، 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبال فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

پنجاب کے 27 اضلاع میں موبائل سروس بند کرنے کی سفارش

منگل 11 اکتوبر 2016 10:30

اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2016ء)وفاقی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبال فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ،پنجاب کے 27 اضلاع میں موبائل سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہر سال حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے لیے سکیورٹی انتظامات کو سخت بنایا جاتا ہے اور حساس اضلاع میں موبائل سروس کو بھی بند رکھا جاتا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ جائے ، اسی سلسلے میں رواں سال بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ پنجاب نے بھی محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے وفاقی حکومت کو موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست بھجوا دی ہے جس میں پنجاب کے 27 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔جن میں لاہور ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، ملتان ، فیصل آباد ، جھنگ ، رحیم یار خان اور دیگر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس جلوسوں کے روٹس پر بند رہے گی اور موبائل فون سروس جلوسوں کے اختتام تک معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :