مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم تشویش ناک ہے، مودی خون کا بیوپاری ہے،رحمان ملک

پاکستان سے زیادہ بھارت کے لئے نقصان دہ ہے،ملکی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے، بیرون ملک بھیجے جانے والے وفود میں حریت رہنماوں کو بھی شامل کیا جائے، یسین ملک تحریک آزادی ہیرو ہیں ،مشال ملک سے ملاقات میں گفتگو عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے،کشمیری آزادی کے لئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،اہلیہ یسین ملک

منگل 11 اکتوبر 2016 10:34

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2016ء ) سابق وزیر داخلہ و پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جس انداز میں مودی سرکار نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے یہ تشویش ناک ہے، مودی خون کا بیوپاری ہے، پاکستان سے زیادہ بھارت کے لئے نقصان دہ ہے،ملکی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے، بیرون ملک بھیجے جانے والے وفود میں حریت رہنماوں کو بھی شامل کیا جائے، مغربی ممالک چاہیں تو 48 گھنٹے میں مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے ،کمشنر جینوا سے مطالبہ کرتا ہوں اعلی سطحی وفد کشمیر بھیجیں،یسین ملک تحریک آزادی ہیرو ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کے روز ان سے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ جس انداز سے یسین ملک کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے افسوسناک ہے، یسین ملک تحریک آزادی ہیرو ہیں، یسین ملک اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا کہہ رہے،انہیں گردوں کا مسئلہ ہے لیکن 5 دن سے پانی نہیں دیا جارہا، انکا دل بھی ٹھیک سے کام نہیں کررہا ۔

رحمان ملک نے کہا کہ مشال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے خلاف آواز اٹھائی، اگر یسین ملک کو علاج کی سہولت نہ دی گئی تو ان کی صحت بگڑ جائے گی۔بھارتی حکومت مشال کو ویزہ جاری کرے تاکہ وہ اپنے شوہر سے مل سکیں۔مودی کوئی دوائی کھائیں اور سوچیں کہ نہتے شخص کو کیوں قید کر رکیا ہے، انہوں نے کہا کہ کمشنر جینوا سے مطالبہ کرتا ہوں اعلی سطحی وفد کشمیر بھیجیں، برملا کہتا ہوں کہ مودی مسلمانوں کے خون کا بیوپاری ہے انڈین اپوزیشن کو ثبوت دینے کے لئے تیار ہوں کہ مودی کو ذہنی مسئلہ ہے،۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کشمیر پر خارجہ پالیسی پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، اس موقع پر مشال ملک کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بھارتی لابی کو شکست دینا ہے ، یو این سنے نہ سنے ہم نے تحریک جاری رکھنی ہے ۔کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے پر پیپلز پارٹی کے شکر گزار ہیں، مشال ملک نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر جارحانہ پالیسی کی ضرورت ہے ۔حق خودارادیت مانگنا جرم نہیں، عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔کشمیری آزادی کے لئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،۔اس موقع پر رحمان ملک نے مشال ملک کو پاکستان کے جھنڈے والی چادر پہنا دی اور کہا کہ یہ چادر پوری قوم کی طرف سے ہے جسے خاص طور پر پرنٹ کروایا ہے۔