آصف زرداری نے اپنے بیرونی ملک دوروں میں 61لاکھ روپے ویٹرس کو دیدیئے

منگل 11 اکتوبر 2016 10:35

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2016ء ) سابق صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے بیرونی ملک دورے میں 61لاکھ روپے ویٹرس کو ادا کئے تھے جن کا ریکارڈ اب سامنے آگیا ہے رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے دورہ چین کے دوران ویٹرز ، سکیورٹی سٹاف کو چھبیس لاکھ ادا کئے اس طرح دوسرا دورہ چین میں ہوٹل میں خدمت کرنے والے ڈرائیور اور ویٹرز کو ساڑھے نو لاکھ ادا کردیئے اپنے دورہ ترکی ، نائیجیریا اور سعودی عرب کے دوران سروس سٹاف کو بیس لاکھ روپے ادا کئے تھے جبکہ اپنے آخری دورہ سعودی عرب کے دوران ڈرائیور ، ویٹرز اور ہاؤس اور سکیورٹی سٹاف کو پانچ لاکھ روپے ادا کئے رپورٹ کے مطابق صدر ہاؤس کے میڈیکل ڈسپنسری پر دس لاکھ روپے خرچ آیا ہے جبکہ صدر ہاؤس کے باغ کی آرائش پر تیس لاکھ روپے خرچ کردیئے گئے ۔