عاشورہ محرم ہمیں واقعہ کربلا کی یاد دلاتا ہے ٬ ہمیں فروعی٬مسلکی٬لسانی اور صوبائی اختلافات کو بھلانا ہوگا، وزیراعظم نواز شریف
یوم عاشور صرف اسلام ہی نہیں عالمی تاریخ کا اہم دن ہے٬ اپنے مسائل کے حل کیلئے اسوہٴ شبیری ؓسے رہنمائی حاصل کی جائے، صدر مملکت ممنون حسین یوم عاشور پر جاری پیغام
بدھ 12 اکتوبر 2016 12:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2016ء)وزیر اعظم نوازشریف نے کہاہے کہ عاشورہ محرم ہمیں واقعہ کربلا کی یاد دلاتا ہے ٬ کربلا میں حق وصداقت کا علم بلند رکھنے کے لئے امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے ظلم و جبر کی اطاعت کرنے کی بجائے شہادت کا راستہ اختیار کیااور دٴْنیا کو یہ سبق دیا کہ حریت ایک بنیادی حق ہے جو دین اسلام کی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔
یوم عاشور 1438 ھ بمطابق 12 اکتوبر2016 ئ) کے موقع پر پیغام اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ حق کی حفاظت کرنا اپنی جان کی حفاطت کرنے سے زیادہ ضروری ہے۔ یہی وہ پیغام ہے جو نواسہ رسولؐ کی شہادت سے ہمیں ملتا ہے۔ تاریخ عالم میں ایسی قربانی اور استقامت کی کوئی مثال موجود نہیں۔ امام عالی مقام کا یہ پیغام پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔(جاری ہے)
وطن عزیز پاکستان ایسے ہی اعلیٰ مقاصد کی تکمیل کے لئے حاصل کیا گیا تھا جن کی خاطر خاندانِ رسالت نے بارگاہ حق میں اپنی جانوں کی قربانی پیش کی تھی - آج کے دن ہمیں فروعی٬مسلکی٬لسانی اور صوبائی اختلافات کو بھلانا ہوگا اور اپنے اندرمساوات٬رواداری٬ نظم و ضبط اور قربانی دینے والے اوصاف کو فروغ دینا ہوگا۔
واقعہ کربلا سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے اور اس پر عمل کرنے سے ہم اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ آج پاکستان کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور یگانگت کی زیادہ ضرورت ہے تاکہ کوئی دشمن ہماری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھ سکے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔ اُدھرصدر ممنون حسین نے کہاہے کہ10/ محرم الحرام کا دن تاریخ اسلام ہی نہیں بلکہ عالمی تاریخ کا ایک اہم دن ہے کیوں کہ اس روز نواسہ ٴ رسولؐ اور ان کے خانوادے نے ایک عظیم مقصد کے لیے عظیم قربانی پیش کی تھی۔یہ دن ہمیں اہلِ بیتِ عظام پر بیتنے والے حادثہ ٴ جانکاہ کی یاد ہی نہیں دلاتا بلکہ یہ سبق بھی دیتا ہے کہ جب نظریہ اور مقصد خطرے میں پڑ جائے تو اس کے سامنے کسی چیز کی اہمیت نہیں رہتی۔یوم عاشور1438ھ بمطابق12اکتوبر2016ئ کے موقع پرپیغام میں کہاکہ یہ عظیم دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب اسلام کی آفاقی اقدار نظر انداز ہو جائیں اور ذاتی مفادات اہمیت اختیار کرجائیں تو اس کے نتیجے میں سماجی انصاف خطرے میں پڑجاتا ہے ۔اس لیے امام عالی مقام ؓاور ان کے خانوادے کی قربانی کی یاد مناتے ہوئے ہمیں یہ حقیقت ہمیشہ پیش نظر رکھنی چاہئے کہ اس جدوجہد کا واحد مقصد رضائے الٰہی کا حصول تھا٬اس لیے ضروری ہے کہ اپنے مسائل کے حل کے لیے اسوہٴ شبیری ؓسے رہنمائی حاصل کی جائے۔اس عظیم قربانی کا ایک اور اہم مقصد یہ بھی تھا کہ مسلمانوں کو تقسیم ہونے سے بچا کر متحد کردیا جائے ۔ہم آج بھی اس عظیم قربانی سے روشنی حاصل کر کے شدت پسندی اور بیرونی جارحیت جیسے خطرات سے نمٹ سکتے ہیں۔ان تما م چیلنجزسے نمٹنے کاواحد طریقہ یہی ہے کہ قوم قرآنی تعلیمات کے مطابق اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لے اور باہم تفرقے میں نہ پڑے۔عاشورہٴ محرم کا پیغام بھی یہی ہے اور امام عالی مقام حضرت امام حسین رضہ اللہ عنہ کی تعلیمات کا خلاصہ بھی یہی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 12 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کل شروع ہو گا
-
پاکستانی قوم اب کسی کوترقی کے عمل کو روک کراپنی منزل کھوٹی نہیں کرنے دے گی:شہبازشریف
-
گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں جتنا اضافہ مانگا تھا، اتنا اضافہ کیانہیں گیا، چیئرمین اوگرا
-
کراچی بیرون ملک افرادی قوت بھیجنے میں سرفہرست آگیا
-
وفاقی حکومت نے سائبر کرائم کے مقدمات کی سماعت کیلئے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے ججز کے نام مانگ لیے
-
قومی اسمبلی کے اکاوٴنٹس میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں، چار ارکان قومی اسمبلی نے بیرون ملک علاج پر ایک کروڑ 26 لاکھ روپے خرچ کیے،آڈٹ رپورٹ
-
بلاول بھٹو نے تحر یک انصاف کو ’’آئینہ‘‘دکھا دیا
-
صحافی سیرل المیڈا کا نام ای سی ایل میںان کی غلط ،من گھڑت اور گمراہ کن مواد پر مبنی رپورٹ کے خلاف تحقیقات کوجلد مکمل کرنے کیلئے شامل کیاگیا، ان کے کی اندرون ملک نقل وحرکت پر نہ تو کوئی پابندی ہے نہ ... مزید
-
جماعت اسلامی نے 2018الیکشن کیلئے ضروری ہوم ورک مکمل کر لیا ٬ جلد ہی صوبے کی اہم شخصیات پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی٬عنایت اللہ
-
کابل، مزار پر مسلح شدت پسندوں کاحملہ، 8 افراد ہلاک ، 30 سے زائد زخمی
-
موصل کی بازیابی ترکی کے بغیر ممکن نہیں، ترک صدر
-
” جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے “
-
کولمبیا: حکومت سوشلسٹ باغیوں کے ساتھ تنازعہ ختم کرنے کے لیے پر عزم
-
یورپی جیلوں میں قیدیوں کے انتہا پسند ہونے کے خطرات بڑھ گئے،رپورٹ
-
شام، حلب میں روسی بمباری دوبارہ شروع ،ہلاکتوں کی اطلاعات
-
چین، زیر حراست ایغور دانشور الہام توختی کے لیے انسانی حقوق کا مارٹن اینلس ایوارڈ
-
مالاوی صدر امریکا میں پراسرار طور پر لاپتا
-
جنوبی ایشیا کے خطے میں امن اوراستحکام کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے ٬ خطے میں قیام امن کیلئے کئی عشروں سے تصفیہ طلب مسئلہ کشمیرکا حل ضروری ہے٬ پاکستان نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں شامل ہونے کی ... مزید
-
عاشورہ محرم ہمیں واقعہ کربلا کی یاد دلاتا ہے ٬ ہمیں فروعی٬مسلکی٬لسانی اور صوبائی اختلافات کو بھلانا ہوگا، وزیراعظم نواز شریف
-
دہشتگردی کیخلاف جامع پالیسی اپناتے ہوئے استحکام حاصل کیا ، سرتاج عزیز
-
مسلم لیگ (ن) کی صدارت مریم نواز کے سپرد کرنے کی منصوبہ بندی دم توڑ گئی
-
پاکستانی سرحد کے قریب ایرانی فوج کا طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ ہلاک، دوسرا زخمی
-
بھارت نے بلوچستان میں بدامنی کامنصوبہ بنالیا
-
بھارت کی پاکستان کے خلاف نئی سازشیں ٬ روس اور پاکستان کے تعلقات میں رخنے ڈالنے کی کوششیں شروع کردیں
-
چین نے پاکستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا بھارتی فیصلہ نا معقول قرار دے دیا
-
بھارت چار دن سے زیادہ جنگ نہیں لڑسکتا: بھارتی میڈیا
-
پاکستا ن اور چین کا سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
-
کوریا نے پاکستان کے پانچ سالہ منصوبہ کو اپنانے سے ترقی کی، کو رین سفیر
-
چنیوٹ کی زینب مسجد، فرقہ ورانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.