اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کر دیا

محمد انور اور سرفراز مرچنٹ کے درمیان بھی کیس ختم کر دیا گیا، کیس ناکافی ثبوت کی بنا پر ختم کیا گیا کراؤن پراسکیوشن کی ہدایت پر ختم کیا گیا، برطانیہ میں9سے زائد مقاجات کی تلاشی لی گئی، تفتیش کے لئے 6افراد کو حراست میں لیا گیا100سے زائد افراد سے شواہد اکٹھے کئے گئے

جمعہ 14 اکتوبر 2016 11:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2016ء)برطانوی پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کیس ناکافی ثبوت کی بنا پر ختم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسکاٹ یارڈ لینڈ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کر دیا ہے، قائد ایم کیو ایم کو گزشتہ روز منی لانڈرنگ کیس سے بری کیا گیا، سکاٹ یارڈ لینڈ کے مطابق الطاف حسین کے ساتھ ساتھ محمد انور اور سرفراز مرچنٹ کو بھی منی لانڈرنگ کیس سے بری کر دیا گیا ہے، منی لانڈرنگ کیس کراؤن پراسکیوشن کی ہدایت پر ختم کیا گیا ہے، واضح رہے کہ الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں گزشتہ کئی سالوں سے منی لانڈرنگ کا مقدمہ چل رہا ہے اور سکاٹ لینڈ یارڈ نے کئی مرتبہ الطاف حسین کی رہائش پر چھاپے مارے اور الطاف حسین کو کئی بار گرفتار بھی کیا تاہم اب الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس سے بری کردیئے گئے ہیں، اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں100سے زائد افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔