وزیر داخلہ نے جون سے ای پاسپورٹ سروس کے آغاز کا اعلان کر دیا

ای پاسپورٹ کی معیاد 10سال ہوگی، بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی یہ سہولیتں فراہم کی جائیگی، منصوبہ 60کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا خبر سے قومی سلامتی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، صحافی نے جتنے لوگوں سے رابطہ کیا سب نے خبر کی تردید کی، بھارت کو پراپیگنڈے کا موقع ملا متحدہ کے بانی کیخلاف منی لانڈرنگ سمیت تمام کیسز پر برطانوی ہائی کمشنر سے بات چیت کی، لندن میں چلنے والے کیسز کی پیروی کر رہے ہیں،پریس کانفرنس

جمعہ 14 اکتوبر 2016 11:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جون کے مہینے سے پہلے ای پاسپورٹ سروس کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای پاسپورٹ سروس کا اجراء اگلے 2سال میں پورے ملک میں پھیلا جائیگا، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئیوزیرداخلہ نے کہا ہے کہ آ ن لائن ای پاسپورٹ سروس کا آغاز اگلے سال جون کے مہینے سے قبل کیا جائے گا، ای پاسپورٹ کی معیاد 10سال کیلئے ہوگی، ای پاسپورٹ سروس بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی یہ سہولیتں فراہم کی جائیگے، اس منصوبے پر 60کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا، وزیراعظم نے اس فنڈ کی اجراء کی منظوری دی ہے، ایک سال میں72نئے پاسپورٹ کے دفاتر قائم کیے جائینگے تاکہ عوام کو تضحیک آمیز مرحلے سے بچایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ ای پاسپورٹ کے اجراء سے ھیرا پھری ختم ہو جائے گی، ای پاسپورٹ سسٹم جلد از جلد نئی صدی کے تقاضوں کے مطابق چل پڑے، ای پاسپورٹ میں دھوکہ دہی کے ایشو میں انہائی کمی آجائے گی، انہوں نے کہا کہ نادرا میں صفائی ہو رہی ہے جلد ٹھیک ہو جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ صحافی نے سول ایجنڈہ کے سیکیورٹی کے معاملے پر غلط خبر لیک کی ہے، اس ارٹیکل کے ذریعے قومی سلامتی کے معاملے کو دھچکا لگا ہے، معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی جا چکی ہے، کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں ڈالنا وزارت داخلہ کا اختیار ہے یہ کوئی مسلیم لیگ ن یا فوج کا ایشو نہیں یہ مشترکہ ایشو ہے، خبر میں قومی سلامتی کے مسئلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، صحافی نے جتنے لوگوں سے رابطہ کیا سب نے خبر کی تردید کی، غلط خبر سے بھارت کو پراپیگنڈے کا موقع ملا، فیصلہ ہوا ہے کہ اس معاملے سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچا ہے، بھارتی اخباروں نے اس خبر کو استعمال کیا، انہوں نے کہا کہ صحافی پر کسی قسم کی دباؤ نہیں ہوگا، انکوائری ہونا چاہئے اگلے 3،4 دن میں معاملہ ختم ہو جائے گا، وزارت اطلاعات کے ذریعے اے پی این ایس اور سی پی این اے کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، بتانے کیلئے میرے پاس سب کچھ ہے ہمارے پاس اس ایشو پر کچھ شواہد ہے ان کی تصدیق کرینگے، انہوں نے کہا کہ متحدہ کے بانی منی لانڈرنگ سمیت تمام کیسز پر برطانوی ہائی کمشنر سے بات چیت کی ہے، متحدہ کے بانی کے خلاف لندن میں چلنے والے کیسز کی پیروی کر رہے ہیں، متحدہ کے بانی کے گھر سے ملنے والی دستاویزات میں ہتھیاروں کے قیمتیں اور تفصیلات درج ہیں، وہ تمام کاغذات ہمیں ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :