چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

وزیر داخلہ کو قائد ایم کیو ایم کی منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سرکاری سطح پر آگاہ کیا منی لانڈرنگ، قتل اور تشدد پر اکسانے کے کیسز کی پیروی کرتے رہیں گے، چوہدری نثار

جمعہ 14 اکتوبر 2016 11:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو قائد ایم کیو ایم لندن کی منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سرکاری سطح پر آگاہ کیا ہے، ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وہ منی لانڈرنگ، قتل اور تشدد پر اکسانے کے کیسز کی پیروی کرتے رہیں گے، واضح رہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین اور ان کے ساتھیوں کو منی لانڈرنگ کیس سے بری کر دیا ہے، جس سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر نے بھی باضابطہ طور پر پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔