فاروق عبداللہ کا مودی سرکار سے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ

اڑی حملے اور بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک سے ہمیں کوئی دلچسپی نہیں ہمیں ریاست بچانے سے دلچسپی ہے، فاروق عبداللہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:07

سرینگر( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2016ء )مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے وادی میں بھارتی مظالم پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی ختم کرانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف وادی کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق عبد اللہ نے کہا کہ اڑی حملے اور بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک سے ہمیں کوئی دلچسپی نہیں ہمیں ریاست بچانے سے دلچسپی ہے۔

فاروق عبداللہ نے پریس کانفرنس میں متعدد بار پاک بھارت مذاکرات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دوست بدلیجاسکتیہیں لیکن پڑوسی نہیں بدلیجاسکتے انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں امن بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا امن کے لئے مذاکرات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے مسائل کا حل بات چیت کے زریعے ہی ممکن ہے۔