بھارتی وزیراعظم کی برکس اجلاس میں پاکستان کے خلاف الزام تراشیاں٬پاکستان کو دہشتگردی کی لیبارٹری قرار دیدیا

علاقائی سلامتی کو سب سے زیادہ براہ راست سنگین خطرہ دہشتگردی سے ہے جس کی لیبارٹری بھارت کے پڑوس میں ایک ملک ہے ٬یہ ملک نہ صرف دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے بلکہ ایک ایسی ذہنیت کو تیا رکررہا ہے جو دہشتگردی کو سیاسی فوائد کیلئے جائز قرار دیتی ہے٬ہم اس ذہنیت کی سخت مذمت کرتے ہیں٬ برکس ممالک کو اس کے خلاف مل کرکام کرنے کی ضرورت ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی برکس اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

پیر 17 اکتوبر 2016 11:11

نئی دہلی/گوا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے برکس اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستان کو دہشتگردوں کی لیبارٹری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو سب سے زیادہ براہ راست سنگین خطرہ دہشتگردی سے ہے جس کی لیبارٹری بھارت کے پڑوس میں ایک ملک ہے ٬یہ ملک نہ صرف دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے بلکہ ایک ایسی ذہنیت کو تیا رکررہا ہے جو دہشتگردی کو سیاسی فوائد کیلئے جائز قرار دیتی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق گوا میں ہونے والے دوروزہ برکس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہدہشتگردی ہمارے خطے میں امن ٬سلامتی اور ترقی کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے ۔بدقسمتی سے اس کی لیبارٹری بھارت کے پڑوس میں ہے۔دنیا بھر میں دہشتگردی کے خود ساختہ یونٹس کا تعلق اس لیبارٹری سے ہے ۔یہ ملک نہ صرف دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے بلکہ ایک ذہنیت کو تیا رکررہا ہے ٬ایک ایسی ذہنیت جو دہشتگردی کو سیاسی فوائد کیلئے جائز قرار دیتی ہے ۔ہم اس ذہنیت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں٬اس کے خلاف برکس ممالک کو ایک ساتھ کھڑے ہونے اور مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے ۔