دہشت گردی کو کسی ایک ملک سے نہیں جوڑا جا سکتا: چین
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں اور ایک طویل جدوجہد کی ، دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے ، ترجمان چینی وزارت خارجہ چین دہشت گردی کی تمام صورتوں کی مخالفت کرتا ہے ، بین الاقوامی برادری کو انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون بڑھانا ہو گا، ترجمان چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس
منگل 18 اکتوبر 2016 11:06
بیجنگ ، گوا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2016ء )برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل تنظیم برکس کے بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں نریندر مودی کی طرف سے پاکستان کے خلاف کلمات کے بعد چین نے اپنے روائتی دوست پاکستان کا دفاع کیا ہے۔برکس کے سربراہی اجلاس کو میزبان ملک انڈیا کے وزیر اعظم نے پاکستان کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کرنے کی اپنی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا اور نریندر مودی نے پاکستان کو دہشت گردی کا منبع قرار دیا۔
چین کی وزیر خارجہ کی ترجمان ہو چوینگ نے نریندر مودی کے کلمات پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کو کسی ایک ملک سے یا کسی ایک مذہب سے جوڑنے کے خلاف ہیں۔انھوں نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی یہ مستقل پالیسی ہے کہ دہشت گردی کو کسی ایک ملک یا مذہب سے جوڑا نہیں جا سکتا۔(جاری ہے)
انھوں نے مزید کہا کہ ہر کسی کو معلوم ہے کہ پاکستان اور انڈیا دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں اور ایک طویل جدوجہد کی ہے۔انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔چینی ترجمان نے کہا کہ چین دہشت گردی کی تمام صورتوں کی مخالفت کرتا ہے اور بین الاقوامی برادری کو انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون بڑھانا ہو گا۔بھارت نے گزشتہ چند مہینوں میں پاکستان کے خلاف سفارتی سطح پر مہم شروع کر رکھی ہے اور اسی سلسلے میں اس نے اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔بھارت کی طرف سے یہ جارحانہ ردعمل بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں اوڑی سیکٹر میں واقع سکیورٹی فورسز کے ایک کیمپ پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد سامنے آیا تھا۔ اس حملے میں انیس بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہو گئے تھے اور بھارت نے اس کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کی تھی۔ پاکستان کی حکومت نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 18 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
نواز شریف اور فوج ساتھ نہیں چل سکتے، شیخ رشید
-
فیصل آباد، حکمران جماعت کے رہنماؤں کی ایک دوسرے پر الزام تراشی جاری
-
تحریک انصاف کی 2نومبر کو اسلام آباد کے9مقامات پر احتجاج کی منصوبہ بندی
-
صوبے میں غیررجسٹرڈ اور رجسٹرڈ افغان تاجروں کو ایک سال کیلئے ویزہ اجراء بارے لائحہ عمل طے
-
سی پیک کا اصل نقشہ میرے پاس ہے ، حکمران جھوٹ بول رہے ہیں،حاجی محمد عدیل
-
خیبر پختونخوا میں مزدور کی کم سے کم اُجرت14ہزار روپے مقرر
-
کراچی، خواجہ اظہار الحسن کو حراست میں لینے والے ایس ایس پی راوٴ انوار کو بحال کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان میں سالانہ 8 ارب کی گیس چوری کی جاتی ہے‘ بھارت تاپی گیس منصوبہ میں شامل ہے
-
افریقی ملک لائبریا میں خواتین جنسی استحصال کا سب سے زیادہ شکار
-
انڈین وزیر ثقافت آج ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ کا دورہ کرینگے
-
امریکہ افغانستان میں ڈبل گیم کھیل رہاہے،طالبان کو جنگ سے شکست نہیں دی جاسکتی :حامد کرزئی
-
شام ی تنازعہ پر امریکہ اور روس کے مابین جنگ چھڑجانے کا خطرہ
-
داعش تنظیم جنگ میں شکست سے دوچار ہوگی، سعودی وزیر خارجہ
-
موصل کے معرکے میں ہر قیمت پر شریک ہوں گے: اردوان
-
کویتی پارلیمان کے انتخابات 26 نومبر کو ہوں گے
-
افغانستان : صوبہ بادغیس میں طالبان کا حملہ این ڈی ایس کا صوبائی کمانڈر ہلاک
-
2015ء میں قرآ ن ہاتھ میں اٹھایا تو شدید تنقید کی زد میں آگئی ،اداکار ہ لنڈسے لوہان
-
وزیراعظم ، آرمی چیف جنرل ملاقات ،قومی و علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
-
دو نومبر کو دن دو بجے اسلام آباد بند کرنا شروع کرینگے،عمران خان
-
دہشت گردی کو کسی ایک ملک سے نہیں جوڑا جا سکتا: چین
-
وزیر اعظم کی زیرصدارت زرعی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس
-
بریکس کانفرنس میں پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی، بھارت اپنے مقصد میں کامیاب ہوا نہ ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
-
حکومت و عسکری اداروں کے مئوثر اقدامات سے دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی،صدر مملکت
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور وفاقی وز یر پانی و بجلی خواجہ آصف کے درمیان ملاقات
-
عمران خان کی جدوجہد کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں ،طاہرالقادری
-
عمر عبداللہ کو نیویارک میں شدید خفگی کا سامنا
-
سی پیک ہمارے عظیم دوست چین کا قوم کیلئے عظیم تحفہ ہے، شہباز شریف
-
ایم کیو ایم کے گرفتار رہنماوٴں نے 22 اگست کے واقعے میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا
-
1989ء سے 30ستمبر 2016ء تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں94,548افراد کو شہید کیا گیا،آئی ایچ آر سی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.