بریکس کانفرنس میں پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی، بھارت اپنے مقصد میں کامیاب ہوا نہ ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

منگل 18 اکتوبر 2016 11:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بریکس کانفرنس میں پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی، بھارت اپنے مقصد میں کامیاب ہوا اور نہ ہی ہوگا، پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کرتا کچھ اور کہتا کچھ اور ہے، بھارتی الزام تراشی دینا کے سامنے عیاں ہو چکی ہیں، بھارت اپنی پوری کوشش کے باوجود پاکستان کو بدنام کرنے میں کامیاب نہیں ہوا بلکہ نریندر مودی کی بات پر کسی دوسرے ملک نے کان نہیں دوے، انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش میں نہ کبھی کامیاب ہوا ہے اور نہ ہی آئندہ کبھی کامیاب ہوگا، بھارت نے رواں سال 90سے زائد بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی۔