ایم کیو ایم کے گرفتار رہنماوٴں نے 22 اگست کے واقعے میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا

منگل 18 اکتوبر 2016 11:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2016ء)ایم کیو ایم کے گرفتار رہنماوٴں نے 22 اگست کے واقعے میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا۔ شاہد پاشا نے فاروق ستار پر اعتماد کا اظہار تو کیا لیکن ساتھ ہی بانی متحدہ کو معاف کرنے پر بھی زور دیا۔شاہد پاشا کی جیل سے جاری ویڈیو میں ان کا کہنا تھاکہ ہر کوئی کنفیوز ہے کہ کس کا ساتھ دیں ؟۔

(جاری ہے)

شاہد پاشانے اعتراف کیاہے کہ ایم کیوایم کی تقسیم سے رہنما اور کارکنان کنفیوز ہوگئے ہیں۔

فاروق ستار نے پارٹی کو سنبھالا ، ان کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ لندن میں بھی رابطہ کمیٹی بن گئی ہے اور ہم کنفیوزہیں۔شاہدپاشاکاکہناتھاکہ جیل میں بند ساتھی بھی پریشان ہیں۔ تاہم انھوں نے واضح کیاکہ پاکستان زندہ باد کہنے والوں کے ساتھ ہیں۔