ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز تین ماہ کی رخصت پر چلی گئی

بدھ 19 اکتوبر 2016 11:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2016ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی میں مبینہ کرپشن کے الزامات سامنے آنے پر ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز تین ماہ کی رخصت پر چلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی ذرائع کے مطابق عائشہ ممتاز نے چھٹی کی درخواست اس وقت دی جب ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اتھارٹی کے سٹور سے پکڑے گئے دودھ کے پیکٹوں کو رات کے وقت غیر قانونی طور پر باہر نکالنے کا معاملہ زیر بحث تھا اس اقدام کا الزام اتھارٹی کی دو چوکیداروں پر عائد تھا ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران خاتون فوڈ سیفٹی آفیسر فریحہ انور کو بھی شامل تفتیش کیاگیاجس پر فریحہ انور نے واضح کہا کہ مال پکڑنے چھوڑنے کا اختیار اس کے پاس نہیں جس پر ڈی جی اتھارٹی نے جب ڈائریکٹر آپریشن پنجاب عائشہ ممتاز سے اس اقدام بارے دریافت کیا گیا تو پہلے وہ خاموش رہی بعدازں اجلاس سے اٹھ کرچلی گئیں۔

متعلقہ عنوان :