کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ ، پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پر زور دیا گیا کہ بھارت واقعہ کی تحقیقات کروا کر پاکستان کو اس ضمن میں آگاہ کرے اور اپنی افواج کو لائن آف کنٹرول کا احترام کرنے،ایل او سی کے پار دیہات و شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے روکے اور ایل اور سی پر امن قائم رکھے،ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2016ء)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری, پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کہ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی مسلسل خلاف ورزیوں کے واقعات پر بھی تحفظات سے آگاہ کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کے مطابق ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک ڈاکٹر فیصل نے پاکستان میں بھارت کے ڈپٹی ہائیکمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ میں طلب کیا اور 19 و 20 اکتوبر کو بھارت قابض افواج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں, بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا, کیرالہ سیکٹر میں بھارتی قابض افواج کی فایرنگ و گولہ باری سے 28سالہ عبد الرحمان ولد گل زمان شہید اور 12 دیگر افراد شدید زخمی ہویے-نفیس زکریا کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پر زور دیا گیا کہ بھارت واقعہ کی تحقیقات کروا کر پاکستان کو اس ضمن میں آگاہ کرے اور اپنی افواج کو لائن آف کنٹرول کا احترام کرنے, ایل او سی کے پار دیہات و شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے روکے اور ایل اور سی پر امن قائم رکھے-بھارتی ہائیکمشنر کو گذشتہ کئی ماہ کے دوران بارہا ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے پاکستان کے شدید تحفظات سے بھی آگاہ کیا گیا