مشاہد حسین اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے درمیان فاصلے پیدا ہوگئے

نواز شریف اور مشاہد حسین سید کے درمیان مسلم لیگ (ن) میں واپسی کیلئے معاملات طے ہوچکے ہیں،مصدقہ ذرائع

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2016ء) سینیٹر مشاہد حسین سید اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے درمیان فاصلے پیدا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 15 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ مشاہد حسین سید مسلم لیگ(ق) کے اہم ترین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ مشاہد حسین سید چوہدری برادران کے انتہائی قابل اعتماد ساتھی سمجھے جاتے تھے ۔

(جاری ہے)

مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور مشاہد حسین سید کے درمیان مسلم لیگ (ن) میں واپسی کیلئے معاملات طے ہوچکے ہیں۔

اور عنقریب اس کا اعلان کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور انکا خاندان جب جنرل پرویز مشرف دور میں زیر عتاب تھا تو مشاہد حسین سید میاں برادران کو چھوڑ کر پرویز مشرف کے لشکر میں شامل ہوگئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) اس سے پہلے بھی جنرل پرویز مشرف کے کئی قریبی ساتھیوں کو پارٹی میں واپس لے چکی ہے۔