وکی لیکس نے صدراوباما کی خفیہ ای میل جاری کردیں

خفیہ ایڈریس استعمال کیاگیا، انتخابی مہم کے منیجرکے اکاوٴنٹ سے 5 ای میلزملی ہیں ،رپورٹ

اتوار 23 اکتوبر 2016 13:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2016ء ) انٹر نیٹ پرخفیہ موادجاری کرنے والے ادارے وکی لیکس نے امریکی صدرباراک اوباما کی خفیہ ای میلزجاری کردیں۔وکی لیکس نے دعویٰ کیا ہے کہ اوباما کی ٹیم نے صدارتی انتخاب سے قبل ہی اقتدارکی منتقلی کی تیاری شروع کردی تھی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وکی لیکس نے دعویٰ کیا کہ 2008 میں باراک اوباما نے انتخاب سے قبل ہی ملکی معیشت کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی تھیں، صدارتی انتخابی مہم کے منیجرجان پڈیسٹا کی ہیک کی گئی ای میلزسے اوباما کی کم ازکم 5 ای میلزملی ہیں یہ ای میلزخفیہ ایڈریس [email protected] سے کی گئی تھیں۔وکی لیکس نے سوال اٹھایاہے کہ اوباما کو خفیہ ای میل ایڈریس استعمال کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

متعلقہ عنوان :