آپریشن ضرب عضب سے ملک سمیت خطے میں استحکام آیا ہے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،

آج پاکستان پہلے سے زیادہ مستحکم ہے ٬ آج ہمارے بہادر لوگ دنیا کو فخر سے یہ بات بتا سکتے ہیں کہ پاک افغان سرحد کے دور دور تک دہشتگرد نیٹ ورکس کوختم کرکے امن و خوش حالی کی فضاء قائم کر دی گئی ہے٬ سنگدل دشمن پر قابو پانے کے بعد ہمیں ترقی کی راہ پر آگے بڑھنا ہوگا،پیسز میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں ٬ امید ہے مستقبل میں کھیلوں کا یہ انعقاد مزید وسیع ہو گا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پیسز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب

پیر 24 اکتوبر 2016 11:17

لاہور/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے ملک سمیت خطے میں استحکام آیا ہے ٬ آج پاکستان پہلے سے زیادہ مستحکم ہے ٬ آج ہمارے بہادر لوگ دنیا کو فخر سے یہ بات بتا سکتے ہیں کہ پاک افغان سرحد کے دور دور تک دہشتگرد نیٹ ورکس کوختم کرکے امن و خوش حالی کی فضاء قائم کر دی گئی ہے٬ سنگدل دشمن پر قابو پانے کے بعد ہمیں ترقی کی راہ پر آگے بڑھنا ہوگا پاک فوج کے جوان چست ٬پھرتیلے اور ہوشیار ہیں ٬ کھیلوں کے انعقاد سے تمام ممالک سے روابط مزید مضبوط ہوں گے ٬پیسز میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں ٬ امید ہے مستقبل میں کھیلوں کا یہ انعقاد مزید وسیع ہو گا۔

اتوار کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہور میں پیسز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پیسز میں شرکت کرنے والوں کے تمام مہمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں ٬ کھیلوں کے انعقاد سے تمام ملکوں سے روابط مزید مضبوط ہوں گے ٬کھلاڑیوں نے جرات ٬ بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا٬ پاک فوج کے جوان چست ٬پھرتیلے اور ہوشیار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے سے زیادہ مستحکم ہو چکا ہے ٬ آپریشن ضرب عضب سے ملک سمیت خطے میں استحکام آیا ہے ٬ امن کے لئے آپریشن ضرب عضب دنیا کے لئے بڑی مثال ہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ آج ہمارے بہادر لوگ دنیا کو فخر سے یہ بات بتا سکتے ہیں کہ پاک افغان سرحد کے دور دور تک دہشتگرد نیٹ ورکس کوختم کرکے امن و خوش حالی کی فضاء قائم کر دی گئی ہے ۔

سنگدل دشمن پر قابو پانے کے بعد ہمیں ترقی کی راہ پر آگے بڑھنا ہوگا ۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ نے پاکستان کی خوبصورتی ٬ استحکام اور ہمارے لوگوں کی مہمان نوازی کا لطف اٹھایا ہوگا ۔ آپ کی یہاں موجودگی ہماری لازوال دوستی کا نشان ہے ۔ امید ہے کہ آپ پاکستان میں قیام کے دوران یہاں سے پر سکون اور خوش گوار یادیں لے کر اپنے گھر واپس جائیں گے ۔

پہلے انٹرنیشنل پیسز مقابلے ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔ ہم مستقبل میں بھی اس طرح کے مقابلے کا انعقاد کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں گے مجھے یقین ہے کہ اس میں بھی بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرینگے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے میں ایک بار پھر وفود کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔