وفاقی حکومت کا گورنر سندھ عشرت العباد کوہٹانے کا حتمی فیصلہ

نئے گورنر کے عہدے کیلئے ممتازبھٹو اور سینیٹر مشاہد الله کے نام نمایاں،نئی عسکری قیادت سے مشورہ کیا جائے گا، ذرائع

پیر 24 اکتوبر 2016 11:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2016ء) وفاقی حکومت نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو دسمبر میں ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جبکہ نئے گورنر کے عہدے کیلئے ممتازبھٹو اور سینیٹر مشاہد الله کے نام نمایاں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ہٹانے کے فیصلے پر متفق ہوگئے۔ نئے گورنر سندھ کی نامزدگی کا معاملے پر نئی عسکری قیادت کے ساتھ بھی مشور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے اداروں نے بھی عشرت العباد کو ہٹانے کے اقدام کو سراہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 2015 ء میں ڈاکٹر عشرت العباد کو فون کرکے 48 گھنٹے میں استعفیٰ طلب کیا گیا تھا۔ تاہم آصف علی زرداری نے نواز شریف کو منا کر ہٹانے کے معاملے کو ٹال دیا ۔ واضح رہے ڈاکٹر عشرت العباد 2 دسمبر 2002 ء سے گورنر کے عہدے پر فائز رہے ہیں انہوں نے 4 صدور‘ 8 وزیراعظم‘ 6 وزیراعلیٰ کے ساتھ کام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :