وزارت تجارت بھارت مواد کی پاکستانی ٹی وی پر ون سائیڈ اشاعت کی اجازت بارے طریقہ کار سے مکمل لاعلم

پیر 24 اکتوبر 2016 11:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2016ء) وزارت تجارت بھارت مواد کی پاکستانی ٹی وی پر ون سائیڈ اشاعت کی اجازت بارے طریقہ کار سے مکمل لاعلم ی،ہ مسئلہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کو پسندیدہ مکمل ( ایم ایف این ) کا اسٹیٹس منسوخ کرنے کرنے کی باتوں کے حوالے سے سامنے آیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق اوڑی حملہ اور کشمیر میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے بعد پاکستان کے اداکاروں کو بولی وڈ میں کام کرنے سے روک دیا تھا یہ پیمرا کی جانب سے پاکستانی ٹی وی پر بھارتی مواد پر پابندی کے بعد ہوا تھا اور سینما مالکان نے بولی بوڈ کی فلم نہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

2004 میں ڈائیلاگ کی بحالی کے بعد سے اشیاء کی تجارت میں بھارت کو زیادہ فائدہ ہوا ہے جبکہ پاکستانی برآمدات ایک جگہ رکھی ہوئی ہے اعداد و شمار کے مطابق 2004-05 میں پاکستانی کی بھارت کو برآمدات 288.134 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2015-16 میں 303.58 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں اس عرصہ کے دوران 2004-05 میں بھارت کی پاکستان کو برآمدات 547.458 ملین سے بڑھ کر 2015-16 میں ایک ارب 77 کرور ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے برآمدات میں کمی کی وجہ پاکستان نے 1209 اشیاء کی منفی فہرست میں ڈالا ہوا ہے عالمی سطح پر سروسز مین تجارت ( GATS) کے ذریعے کی جاتی ہے اس حوالے سے وزارت کامرس حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انٹرٹیمنٹ سروسز کے حوالے سے GAT میں کوئی بات نہیں کی ہے اس طرح ٹی وی پر بھارتی مواد کی اشاعت خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتا ۔

متعلقہ عنوان :