خیبرپختونخوا حکومت نے میٹرو بس منصوبے کے لئے دو ہزار پرانی بسوں اور ویگنوں پرپابندی لگانے کی منظوری دیدی

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء) خیبرپختونخوا حکومت نے میٹرو بس منصوبے کے لئے دو ہزار پرانی بسوں اور ویگنوں پرپابندی لگانے کی منظوری دی ہے ۔اور تیس ہزار رکشوں کو پشاور سے باہر منتقل کردیا جائے گا ۔ میٹرو بس منصوبے پرکام آئندہ سال کے مارچ سے شروع ہو رہا ہے جو کہ 2018میں مکمل ہو گا ۔ پشاور میٹرو منصوبے کے تحت پشاور میں چلنے والی پرانی بسوں ، ویگنوں پر پابندی لگادی جائیگی ۔

(جاری ہے)

محکمہ ٹرانسپورٹ ، پولیس کی جانب سے پرانے اور خستہ حال بسوں اور ویگنوں کے اعداد و شمار اکھٹے کردیئے ہیں جس کے مطابق باڑہ ، لنڈی کوتل ، بڈھ بیر، چارسدہ ، نوشہرہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دو ہزار کے قریب پرانی بسیں اور ویگنیں موجودہیں جس پرپابندی لگائی جائیگی اور تیس ہزاررکشوں کو پشاورسے باہر منتقل کردیا جائے گا جن کی رجسٹریشن موجود نہیں ہے یا انکے پاس پشاورکی این او سی نہیں ہے یا ان رکشوں کا تعلق صوبے کے دیگر اضلاع سے ہے۔تاکہ میٹرو بس منصوبے میں مشکلات کا سامنانہ کرنا پڑے۔