پاکستان اور اے ڈی بی حکام کے مابین بارڈر سروس کو بہتر بنانے کے منصوبہ پر دستخط کی تقریب

ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو خطہ کے ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں بڑھانے کے لیے 25کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرے گا گورننس اور سیکورٹی کی صورتحال حکومت پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ہے حکومت کریشن کی روک تھام اور ٹیکس چوری روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، صد ر ایشین ڈویلپمنٹ بینک پاکستان خطہ کے مماک کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کیے لیے ای بی ڈی کے تعاون سے مکمل ہونے والے منصوبہ کو بہت اہمیت دیتا ہے ،اسحاق ڈار

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن لائن۔27اکتوبر۔2016ء) ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو خطہ کے ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں بڑھانے کے لیے 25کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرے گا پاکستان اور اے ڈی بی حکام کے مابین خطہ کے ممالک کے مابین بارڈر سروس کو بہتر بنانے کے منصوبہ پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اکنامک آفئیر ڈویژن طارق باجوہ اور پاکستان میں اے بی ڈی کے کنٹری ڈایکٹر نے دستخط کیے معاہدے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایشین ڈوپلیمنٹ بنک (اے ڈی بی) کے صدر تاکی ہیلو نکاونے کہا ہے کہ گورننس اور سیکورٹی کی صورتحال حکومت پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ہے حکومت کریشن کی روک تھام اور ٹیکس چوری روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ھکومت کو اصلاحات کا عمل جاری رکھنا چاہیے توانائی اور بنیادی ڈھانچہ میں ایشیائی ترقیاتی بنک معاونت فراہم کر رہا ہے کیرک ممالک کے لئے مالی معاونت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم بڑا منصوبہ ہے مگر ڈیم کے لیے فنڈز فراہم کرنے کو کوئی فیصلہ نہیں ہو ا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے معاشی میدان میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں بجٹ خسارہ اور افراط زر کی شرح میں کمی ہوئی ہے اس کے علاوہ اقتصادی ترقی اور ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا ہے صدر ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر نے کہا کہ حکومت کو سرمایہ کاری لانے کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے پاکستان او ای سی ڈی کا ممبر بننے جا رہا ہے اس سے پاکستان کو ٹیکس معلومات کا تبادلہ کرنے میں آسانی ہوسکے گی اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کیرک کانفرنس میں 2020 کے بعد کے روڈمیپ پر تبادلہ خیال کیا ہے اس فورم کے 10ممالک ہیں جبکہ جارجیا آبزرور کے طور پر تھاموجودہ میٹنگ کے بعد کیرک کا رکن بن گیا ہے جس کے بعد کیرک رکن ملکوں کی تعداد گیارہ ہو گئی ہے انہوں نے خطہ کے ممالک کے مابین بارڈر سروس کو بہتر بنانے کے منصوبہ پر امالی امداد دہنے پر شکریہ ادا کیااور کہا کہ پاکستان خطہ کے مماک کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کیے لیے ای بی ڈی کے تعاون سے مکمل ہونے والے منصوبہ کو بہت اہمیت دیتا ہے اس منصوبہ کے تحت واہگہ، طورخم اور چمن پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سیکنرز اور دیگر سامان نصب کیا جائے گا جس سے کاروباری حضرات کو سہولیت ہونے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی میں بھی مدد ملے گی ایک سوال کے جواب میں اے ڈی بی کے صدر نے کہا کہ اے بی ڈی خطہ کے ممالک کو توانائی اور انفراسٹرکچر میں مالی امداد دے رہا ہے اور ہم پاکستان کو سی پیک میں بھی مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں انہوں نے امید کا اطہار کیا کہ خطہ کے دوسرے ممالک کے ساتھ بھارت بھی سی پیک سے فائدہ اٹھا سکتاہے ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار بھی کیا اور مرنے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت بھی کی،

متعلقہ عنوان :