ایف ڈبلیو او اپنی محنت سے اسٹرٹیجک آرگنائزیشن میں تبدیل ہو چکی ہے،آرمی چیف

سی پیک کی ایک ہزار کلو میٹر کی تعمیر ایف ڈبلیو او کا اعزاز ہے،جنرل راحیل شریف کی ایف ڈبلیو او کی 50سالہ تقریبات میں شرکت

منگل 1 نومبر 2016 12:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ایف ڈبلیو او اپنی محنت سے اسٹرٹیجک آرگنائزیشن میں تبدیل ہو چکی ہے، سی پیک کی ایک ہزار کلو میٹر کی تعمیر ایف ڈبلیو او کا اعزاز ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ایف ڈبلیو او کی 50سالہ تقریبات میں شرکت کی، آرمی چیف نے مختلف منصوبوں کی تکمیل میں شہید1300افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، آرمی چیف نے کہا کہ فرنیٹر ورکس آرگنائزیشن نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، ایف ڈبلیو او اپنی محنت اسٹرٹیجک آرگنائزیشن میں تبدیل ہو چکی ہے، ایف ڈبلیو او کو قومی اہمیت کے منصوبے مکمل کرنے میں مہارت حاصل ہے، ایف ڈبلیو او نے قراقرم ہائی وے او سنٹرل ٹریڈ کو ریڈور تعمیر کے کوسٹل ہائی وے، کئی ہائیڈرل پروجیکٹ بنانے کا اعزاز ایف ڈبلیو او کو حاصل ہے، ترجمان آئی اس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کو ناقابل یقین منصوبوں کی تکمیل پر مبارکباد بھی دی۔