نندی پور پاور منصوبہ کیلئے 30 ارب 61 کروڑ کی نظرثانی گرانٹ منظور

ای سی سی نے اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کو دو ارب روپے سے زائد مالیت کی گندم عارضی بے گھر افراد کو دینے کی منظوری دے دی ایل پی جی ائیر مکس پلانٹ لگانے کی بھی منظوری،پلانٹس مری کے علاقوں کربگلہ ‘ دیول‘ کمپنی باغ ،تریٹ اور بلوچستان میں لگائے جائیں گے ای سی سی نے ملک میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ قلیل المدتی معاہدوں کی بھی منظوری دے دی

منگل 1 نومبر 2016 12:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2016ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 425 میگاواٹ کے نندی پور پاور منصوبہ کیلئے 30 ارب 61 کروڑ 26 لاکھ روپے کی نظرثانی دوسری حکومتی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا اس موقع پر وزارت سرحدی امور کی جانب سے فاٹا اور کے پی کے کو 50 ہزار میٹرک ٹن گندم دینے کی سمری پر ای سی سی نے اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کو دو ارب روپے سے زائد مالیت کی گندم عارضی بے گھر افراد کو دینے کی منظوری دے دی گندم کی یہ مقدار دسمبر 2016 ء سے جون 2017 ء تک متعلقہ لوگوں کو دی جائے گی۔

اس سے پہلے حکومت نے 4 ارب سے زائد مالیت کی 1 لاکھ 24 گندم دینے کی بھی منظوری دی تھی ای سی سی نے 425 میگاواٹ کے نندی پور پاور منصوبہ کیلئے تیس ارب 61 کروڑ 26 لاکھ کی نظرثانی شدہ دوسری حکومتی گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی یہ منظوری 31 مئی 2017 تک موثر رہے گی۔

(جاری ہے)

ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم و قدرتی پیداوار کی ملک میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے بھجوائی جانے والی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں ایل پی جی ائیر مکس پلانٹ لگانے کی منظوری دے دی ہے یہ پلانٹس مری کے مختلف علاقوں کربگلہ ‘ دیول‘ کمپنی باغ اور تریٹ جکہ بلوچستان میں آواران اور بیلہ کے مقام پر لگائے جائیں گے جس پر ایک ارب پینتیس کروڑ بتیس لاکھ سے زائد خرچ کئے جائیں گے اور یہ رقم ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی پی ایل فراہم کرے گی جبکہ ملک میں مختلف ہاؤسنگ کالونیوں کیلئے نجی شعبے کو بھی ایل پی جی ائیر مکس پلانٹ لگانے کی اجازت دی گئی تاہم اس کیلئے تمام مطلوبہ قوائد و ضوابط پورے کرنے ہوں گے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر چترال ‘ گلگت ‘ بلتستان اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر تیس ایل پی جی ائیر مکس پلانٹس لگائے جائیں گے۔

ای سی سی نے ملائیشیاء ‘ روس‘ لیبیا‘ اومان اور آذربائیجان سے ایل ین جی کی خریداری کیلئے قیمتوں کا تعین کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کرکے ایل این جی کی کم سے کم قیمت کا تعین کرے گی ای سی سی نے ملک میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے وزارت پانی و بجلی کی جانب سے بھجوائی جانے والی سفارشات منظور کرتے ہوئے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ قلیل المدتی معاہدوں کی بھی منظوری دے دی ہے ان معاہدوں سے مزید تین سو سے چھ سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی یہ معاہدے 3 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والی جکمپنیوں کے ساتھ کیا جائے گا۔