خواجہ آصف نے عمران خان کو عوامی طاقت دکھانے کا چیلنج کردیا

تحریک انصاف کے دھرنے کے پیچھے فوج نہیں فوج کا جمہوریت کو تقویت کیلئے اہم کردار ہے نواز شریف کی کال پر عوامی سیلاب سب بہا کر لے گیا تو ججوں کی بحالی ہوئی‘ عمران خان بھی طاقت دکھائیں‘ خواجہ آصف کا انٹرویو

منگل 1 نومبر 2016 12:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2016ء) وفاقی وزیر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست سے نابلند ان کا تماشہ جلد ختم ہوجائے گا‘ فوج کا جمہوریت کیلئے اہم کردار ہے۔ دھرنے کے پیچھے فوج نہیں عمران خان گھر میں چھپنے کی بجائے نواز شریف کی طرح سڑکوں پر عوامی طاقت دکھائیں۔ دھرنا احتجاج تک محدود ہوا تو ضرور ہوگا فساد نہیں کرنے دین گے۔

حکومت اپنی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ فوج اور حکومت ایک صفحہ پر ہے اور دفاع وطن کیلئے حکومت اور فوج متحد ہیں پاک فوج 2008 ء سے جمہوریت کو سپورٹ کررہی ہے جمہوریت کیلئے جنرل راحیل اور جنرل کیانی کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دھرنے کے پیچھے پاک فوج نہیں ہے جنرل ظہیر کا معاملہ اب ماضی کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے ابھی سمری نہیں بھیجی انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ایک اکائی کی مانند ہے فوج کا کردار جمہوریت کیلئے تقویت کا باعث ہے دھرنے کا نتیجہ یہ نکلا کہ ادارہ جمہوریت کے ساتھ تھا انہوں نے کہاکہ نیوز گیٹ کے معاملے پر تفتیش ابھی شروع نہیں ہوئی معاملات کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچے گی پرویز رشید معاملے کی شفاف تحقیقات کیلئے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں بعض صحافی خبر دیتے وقت ملکی مفاد کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہاکہ ڈگڈگی بجانے اور ناچنے کے الفاظ عمران خان کیلئے استعمال ہوتے ہیں عمران خان نے عدالت جانے کی جرات نہیں کی تحریک انصاف کا تماشہ جلد اختتام پذیر ہوجائے گا تحریک انصاف کی قیادت میں سوچنے اور سمجھنے کا فقدان ہے۔ میں اپنے دوست کے بیٹے کی شادی پر گیا تو اس نے کہنا شروع کردیا کہ وہ ملک سے بھاگ گیا ہے انہوں نے کہا کہ دھرنا احتجاج تک محدود ہوا تو ضرور ہوگا مگر ہم انہیں فساد نہیں کرنے دیں گے حوکمت اپنی رٹ پر کسی قسم کا سمھجوتہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی کیلئے نواز شریف نے تمام رکاوٹیں عبور کیں۔ جنرل کیانی کو عوامی سیلاب کو روکنے کیلئے مداخلت کرنا پڑی۔ انہوں نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان باہر کلیں عوامی طاقت دکھائیں جس طرح نواز شریف نے دکھائی تھی اور ججوں کو بحال کرایا تھا لیڈر وہ نہیں ہوتا جو گھر میں چھپ کر بیٹھ جائے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے کال دی تھی تو سب بہا کر لے گئے تھے چیف جسٹس کا ڈرائیور بننے والے سیاستدان نے بھی کہا تھاکہ مجھے ساتھ لے چلو عمران خان کا بالوں والا وزیر تو سڑکوں پر بھاگ رہا تھا اور وہ خود بنی گالہ بیٹھے ہیں ۔

عمران خان کے پلے کچھ ہے تو دکھائیں گھر میں چھپ کر نہ بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوامی طاقت اور اپنے مقدر سے تیسری بات بار ملک کا وزیراعظم بنے ہیں انہیں عوام کی طاقت کی حمایت حاصل ہے عمران خان چاہتے ہیں یہاں لاشیں اٹھائی جائیں ہم کوشش کررہے ہیں کہ پر امن طریقے سے انہیں کنٹرول کریں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام یا ہے قانون کے دائرے میں رہ کر جو کرنا پڑا کریں گے۔