تحریک انصاف کا2 نومبر کو دھرنا موخر کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی 10 لاکھ کارکنوں کے ہمراہ پریڈ گراؤنڈ میں یوم تشکر منائے گی پرسوں وزیر اعظم نواز شریف کی تلاشی شروع ہو جائے گی ،عمران خان میری جدوجہد جمہوریت کے لئے تھی ،نواز شریف بادشاہ ہے جو احتساب سے بھاگ رہا تھا ہم نے پکڑ کر عدالت لاکھڑا کر دیا ہے، پرویز خٹک کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں ،کارکنوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،چیئرمین تحریک انصاف

بدھ 2 نومبر 2016 11:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2016ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری دو شرائط تھی وزیراعظم تلاشی دیں یا استعفیٰ اب وزیراعظم کی تلاشی سپریم کورٹ لے گی، پاکستان تحریک انصاف پریڈ گراؤنڈ میں10لاکھ لوگوں کے ہمراہ دھرنا نہیں یوم تشکر منائیں گئی، گزشتہ روز بنی گالہ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ چیئرمین تحریک انصاف عمران نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30سال کی کرپشن کے خلاف جدوجہد میں میرے ساتھ چلنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، گزشتہ 7مہنے پہلے پانامہ کا انکشاف ہوا تو ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ پارلیمنٹ کے ذریعے احتساب ہوں اور نیب، ایف آئی اے سے انصاف نہ ملا تو عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا، ہم نے فیصلہ کیا کے عوام کے پاس جائیں اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں عوام میرے ساتھ نکلی 10لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لائیں اور اسلام آباد کو بند کرنے کیلئے تیار تھے، ہم نے دو شراط تھیں وزیراعظم نواز شریف یا تو استعفیٰ دے یا احتساب کیلئے پیش ہوں اور تلاشی دیں، انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی طاقتور سے جواب نہیں مانگا گیا، کبھی بھی انصاف کے اداروں نے چور کو نہیں پکڑا میری جدوجہد جمہوریت کیلئے تھی، جمہوریت میں مجرم کو سزا ملتی ہے اور بادشاہت میں کسی کو سزا نہیں ملتی، نواز شریف گزشتہ سات ماہ سے احتساب سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے مگر اب 3نومبر کو سپریم کورٹ نواز شریف کی تلاشی لے گی،نواز شریف سے جواب طلب کرنے پر پاکستانی قوم کی طرف سے سپریم کورٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پرویز خٹک آپ کو آپ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں آپ کے ملک کے مستقبل کیلئے آپ اپنے گھروں سے باہر آئے اور ان ظالموں کا م مقابلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میں دونوں شریفوں کو گزشتہ چالیس سال سے جانتا ہوں شوباز شریف، ڈراما شریف نے پرویز خٹک کو فون کیا، پرویز خٹک نے جواب دیا کہ شہباز شریف کہا کہ دعا ہے وہ دن آئے کہ جس طرح ہم پر شیلنک ہوئی ہی بس آپ پر ہو، پرویز خٹک آپ نے صبر کیا آپ پاکستان کے سب سے بڑے مجاہد ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ صوابی میں بیٹھے کارکن کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ آپ گھر جائیں اور کل تازہ دم ہو کر واپس اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ آئیں یوم تشکر منایا جائے گا، پریڈ گراؤنڈ میں 10لاکھ لوگوں کا جمع کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، انہوں نے کہا کہ بزدل آدمی نے ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا اور جگہ جگہ پر کنٹینرز لگا کر راستے بلاک کئے میں اسلام آباد انتظامیہ کو حکم دیتا ہوں راستے کھولیں نہیں تو ہم خود کنٹینرز اٹھا دیں گے اور راستے کھول دیں گے، عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے علی امین گنڈاپور کے سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کیا وہ گارڈز کے پی کے کے سرکاری ملازمین ہیں اور علی امین کی جان کو خطرہ ہے اس لیے گاڑی میں لائسنس یافتہ اسلحہ تھا، اور حکومت نے اس پر مقدمہ درج کر دیا ہے، عمران خان نے بنی گالہ میں جشن منانے کا اعلان کیا۔