کسی کو فتح یا شکست نہیں پاکستان کی جیت ہوئی،چوہدری نثار
عمران خان نے جو کہا اسے تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہوں،سیاسی کشمکش میں سب سے زیاد نقصان عوام اور ملک کا ہوتا ہے عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ھے،ہائی کورٹ کے فیصلوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پریس کانفرنس
بدھ 2 نومبر 2016 11:18
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2016ء)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آج کسی کی جیت ہوئی ھے نہ ہار ہوئی ھے اگر جیت ہوئی ھے تو پاکستان کی ہوئی ھے ۔عمران خان نے جو کہا اسے تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہوں،سیاسی کشمکش میں سب سے زیاد نقصان عوام اور ملک کا ہوتا ہے ۔ یہ عوام دشمنی میں آتا ھے ۔یہ بات انہوں نے گذشتہ روز پنجاب ہاوٴس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وعدہ توڑا تو حکومت نے دفاع کیا۔
پاکستان کی جیت امن ھے پاکستان کی جہوریت میں ھے پاکستان کی جیت اداروں کی پر اعتماد میں ھے ۔جڑواں شہروں کے عوام سے معذرت خواہ ہوں کہ ان کی زندگی میں رکاوٹیں آئیں ۔چودھری نثار علی خان نے کہا کہ کہ ہم نے تیں سال کسی کے جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالی ۔(جاری ہے)
چند ہزار لوگ اسلام ا ٓباد پر دہاوا بولنا چاہتے تھے ۔ہم کسی کو کسی علاقے میں جانے سے نہیں روک رہے تھے ۔
ہم نے کسی جلسے یا جلسی کو نہیں روکا ہے،ہم نے کوشش کی معاملہ صلح صفائی سے حل ہوجائے ،جلسوں اور میڈیا کے ذریعے گولہ باری ہوتی رہی ہے۔آپ غلط رویت قائم کر رہے ہیں کہ ایک مسلح آئے اور کہے ہم اسلام آباد بند کر رہے ہیں ۔اگرمیں آپکے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا ہوں تو آپ کا کیا ردعمل ہو گا۔ اگر ہم کہیں کہ وزیر علی استعفٰی دے تو آپ کا کیا ردعمل ہو گا ۔جب اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا گیا تو تب کارروائی کی گئی،صوبے کا نہیں صوبائی حکومت کا راستہ بند کیا ہے۔اگر طاقت سے مقابلہ کرنا ہے تو وفاق کے پاس طاقت ہے،سرکاری مشینری لے کر آنا کہاں کی شرافت ہے۔پختونوں کی نمائندگی پی ٹی آئی نہیں کرتی ۔انہوں نے وفاقی اور پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے حکومت کی رٹ قائم رکھی ۔عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ھے ۔ہائی کورٹ کے فیصلوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔اب وقت آ گیا ھے کہ ہم اپنے اداروں پر اعتماد کریں۔حکومت نے اسلام آباد کو میدان جنگ بننے سے بچایا ۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب کا کہنا تھا کہ میں ضمیر کی بات سنو تو خان صاحب میں ضمیر کی بات ہی سنتا ہوں۔الزام سے کوئی فیصلہ نہیں ہو جاتا فیصلہ کرنے والا کوئی اور ادارہ ہو جاتا ھے۔میرا44 سال سے تعلق تھا دھرنے کے بعد وہ تعلق ٹوٹ گیا خان صاحب نے کمٹمنٹ توڑی ۔میں نہ خوشامدی ہوں اور ضمیر فروش ھوں ۔انہوں نے کہا کہ اب ہماری توجہ سپریم کوٹ کی جانب ھونی چاہئیے ۔ ہمارے اختلافات رہیں گے لیکن ہم انتشار پیدا نہیں ہونے دیں گے ۔میں سراج الحق صاحب کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے صوبائیت کو ہوا دینے کے بجائے پاکستانیت کی بات کی۔انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مجھے نوٹس بھیجنا تھا وہ کہاں ہے؟ پیپلز پارٹی کی سیاست جمعہ جنجال والی ہے۔انتظامیہ تحریک انصاف سے بات کرے گی، میں نے انتظامیہ کو بلا لیا ہے عدالت کے فیصلے کی صورت میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔متنازعہ خبرکی تحقیقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ متنازعہ خبر شفاف تحقیقات میں ہونی چاہیے،اب اس معاملے کو ختم ہونا چاہیے،ڈان لیکس کی کمیٹی میں 3 حساس اداروں کے نمائندے ہوں گے اور 4 لوگ اور ہوں گے جن پر پوری قوم کو اعتماد ہو گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 2 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
پی ٹی آئی کا آ ج اسلام آباد میں جلسہ،پنجاب حکومت کا برہان انٹر چینج پر رکاوٹیں فوری ختم نہ کرنے کا فیصلہ
-
عمران خان صوبے کے حقوق کیلئے لڑیں گے تو انہیں اپنا کپتان مان لوں گا، اسفندیار ولی
-
عمران خان کے بعد بلاول بھٹو نے حکومت کیخلاف واقعی تحریک شروع کی تو کامیاب ہوسکتے ہیں، میں ساتھ دونگا ، نبیل گبول
-
حطار میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی گیس چوری پکڑی گئی
-
کراچی، دہشت گردوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس
-
شیخ رشید نے جس طرح گاڑی پر چڑھ کر سگار لگایا انکا ایکسٹرا فین بن گیا ہوں ،عمران خان
-
شیخ رشید بہادر نکلنے لیکن ان کے اتحادی چھپ گئے،خواجہ آصف
-
نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے میں دہشتگردحملے کاانتباہ
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے ابتدائی سروے میں ہیلری کلنٹن پر سبقت حاصل کرلی
-
داعش نے موصل میں 40 افراد کو قتل کرکے ہزاروں کو یرغمال بنالیا
-
رولز روئس پر بھارتی ایجنٹ کو رشوت دینے کا الزام
-
سعودی فرمانروا نے اہم سرکاری عہدیداروں کو سبکدوش کردیا، بڑے پیمانے پر تقرریاں
-
سزائے موت پر محدود عمل درآمد کا سوچ رہے ہیں، ترک وزیراعظم
-
موزمبیق میں چار ٹانگوں والے بچے کی پیدائش
-
عراقی افواج کو بڑی کامیابی ، دولت اسلامیہ کے آخری گڑھ موصل میں داخل
-
وائٹ ہاوٴس کے مکین،موسیقی کی دھنوں پرجھوم اٹھے
-
پانامہ لیکس :سپریم کورٹ نے حکومت اور اپوزیشن سے ٹی او آرز مانگ لئے
-
تحریک انصاف کا2 نومبر کو دھرنا موخر کرنے کا اعلان
-
کسی کو فتح یا شکست نہیں پاکستان کی جیت ہوئی،چوہدری نثار
-
گڈانی میں شپ بریکنگ یارڈ میں بحری جہاز میں دھما کے، آگ لگنے سے جھلس کر ہلاکتوں کی تعداد14 ہو گئی،55 سے زائد زخمی
-
چوہدری نثار کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات
-
احتجاج کی کامیابی پر تمام کارکنان (آج) پریڈ گراؤنڈ پہنچیں اور جشن منائیں ، ظالموں کا سورج غروب ہو رہاہے ، پرویز خٹک دیگر رہنماؤں کے ساتھ 10 گھنٹے آنسو گیس برداشت کرتے رہے ان کو خراج تحسین پیش کریں ... مزید
-
کنٹرول لائن پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ اور ہلاکتیں ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا
-
پلی بار گین کے نتیجے میں دھرنے کو اظہار تشکر میں تبدیل کردیا گیا، رحمان ملک
-
پرویز خٹک کا آج صبح دس بجے یوم تشکر منانے کے لیے اسلام آباد روانہ ہونے کا اعلان
-
میرے پاس تبصرہ کیلئے انا اللہ وانا الیہ راجعون سے بہتر الفاظ نہیں:ڈاکٹر طاہر القادری
-
وزیراعظم پانامہ معاملے کا جلد حل ،عدالت کے سامنے سرینڈرکرتے ہیں،خواجہ آصف
-
وزیراعظم سمیت800 ملزمان کیخلاف پانامہ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.