پلی بار گین کے نتیجے میں دھرنے کو اظہار تشکر میں تبدیل کردیا گیا، رحمان ملک

پہلے ہی کہہ دیا تھا پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان پہلے ہی پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں ، بیان

بدھ 2 نومبر 2016 11:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2016ء)پیپلزپارٹی اوررسیز کے صدر سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ان کی پیشگوئی درست ثابے ہوئی اور پلی بار گین کے نتیجے میں دھرنے کو اظہار تشکر میں تبدیل کردیا گیا، جبکہ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان پہلے ہی پس پردہ ملاقاتیں جاری تھیں۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیرداخلہ اور پیپلزپارٹی اوررسیز کے صدر سینیٹر رحمان ملک کا اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ پلی بارگین نے دھرنے کو دھرا کا دھرا رہنے دیا اور اظہار تشکر میں تبدیل کردیا۔

وہ پہلے ہی اس بات کا اظہار کرچکے تھے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان پس پردہ بات چیت جاری ہے اور اس بار دھرنا نہیں بلکہ پلی بار گین کامیاب ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ میری پیش گوئی پر تحریک انصاف کے رہنماوٴں نے لاعلمی میں تردید کردی تھی حالانکہ وہ حقائق سے بے خبر تھے، جبکہ ان کے پاس تفصیلات بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :