سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیرترین کے خلاف درخواستیں دائر

جمعرات 3 نومبر 2016 11:12

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2016ء) سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور جہانگیرترین کے خلاف درخواستیں دائر کر دی گئیں ،درخواست مسلم لیگ ( ن) کے رہنما حنیف عباسی کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں عدالت سے استداعا کی گئی ہے کہ عمران خان اور جہانگیرترین نے آف شور کمپبنیاں بنائیں ہیں اورانہوں نے کاغذات نامزگی میں اپنے اثاثے بھی چھپائے ہیں درخواست میں کہا گیا ہے کہ جہانگیرترین نے کاغذات نامزدگی میں زرعی اثاثے ظاہر نہیں کیے اورعمران خان نے اپنی بنی گالہ کی رہائش گاہ کے حقائق چھپائے پانامہ لیکس کے حوالے سے کمیشن عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کی بھی تحقیقات کرے۔ درخواست میں ایف بی آر،وفاق کو بھی فریق بنایاگیاہے۔