پاکستان اورچین نے دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پرایک بارپھراتفاق کرلیا

جمعہ 4 نومبر 2016 11:15

بشکک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2016ء)پاکستان اورچین نے دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پرایک بارپھراتفاق کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیزاورچین کے وزیرخارجہ وانگ ژی بشکک میں شنگھائی تنظیم کے اجلا س کے موقع پرملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے علاقائی ،عالمی امورسمیت افغان ،کشمیراورجنوبی ایشیاء کے معاملا ت پرتبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماوٴں نے باہمی تعلقات میں پیشرفت پراطمینان کااظہارکیااورکہاکہ دونوں ممالک دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے

متعلقہ عنوان :