سپریم کورٹ،پانامہ لیکس درخواستوں کی سماعت کے بعد میڈیا کوریج کیلئے تین جھگڑے

پاؤں پر وکیل کا پاؤں آیا تو جہانگیر ترین کی چیخ نکل گئی، میڈیا کوریج کیلئے جگہ لینے کیلئے مقامی وکیلوں کے درمیان دھکم پیل نعیم الحق اور خرم نواز گنڈاپور ایک دوسرے پر چڑھ روڑے، دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ،شیخ رشید دونوں کو روکتے رہے

جمعہ 4 نومبر 2016 11:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2016ء) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی درخواستوں کی سماعت کے بعد میڈیا کوریج کیلئے تین الگ الگ جھگڑے ہوئے اور ایک موقع پر جہانگیر ترین کے پاؤں پر وکیل کا پاؤں آیا تو انکی چیخ نکل گئی، سب پہلے میڈیا کوریج کیلئے جگہ لینے کیلئے مقامی وکیلوں کے درمیان دھکم پیل ہوئی اس کے کچھ دیر بعد نعیم الحق اور خرم نواز گنڈاپور ایک دوسرے پر چڑھ روڑے اور دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی اور شیخ رشید دونوں کو روکتے رہے کے کیمروں کے ذریعے براہ راست کوریج ہو رہی ہے، اس کے تقریباً آدھا گھنٹہ بعد جب مولانا سراج الحق جب میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تو انکے وکلا اور ایک مقامی صحافی کے درمیان تلخ جملوں اور دھکم پیل کا تبادلہ ہوا، میڈیا سے گفتگو کرنے کے بعد سراج الحق نے دونوں کے درمیان صلح صفائی کرا دی، گزشتہ روز سپریم کورٹ میں جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے بعد تاریخی رش دیکھا گیا اور ہر پارٹی کا ورکر اپنے لیڈر کے پروٹوکول اور میڈیا کوریج میں مصروف نظر آیا۔