سندھ کے نئے رہنماسے کہتاہوں برخوردارچارپائی سے نیچے بھی دیکھو،سعدرفیق

سندھ کاکوئی شہرایسانہیں جوشہر کے معیارپرپورااترتاہو،کراچی کوآپ نے کھنڈربنادیا،وزیراعلیٰ سندھ کواختیارات دیں پی پی کی جمہوریت کیلئے جدوجہدکوعزت سے دیکھتے ہیں مگرڈاکٹرنذیراورخواجہ رفیق کاخون بہنابھی یادہے آپ کے پیچھے بہت بڑابیگیج ہے،بات کووہاں تک نہ لے جائیں،آپ جتنے بڑے حاجی ہیں وہ ہم بھی جانتے ہیں،کراچی میں پریس کانفرنس

ہفتہ 5 نومبر 2016 11:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2016ء)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ سندھ کے نئے رہنماسے کہتاہوں کہ برخوردارچارپائی سے نیچے بھی دیکھو،سندھ کاکوئی شہرایسانہیں جوشہر کے معیارپرپورااترتاہو،کراچی کوآپ نے کھنڈربنادیا،آپ نے کراچی کوکچرے کاڈھیربنادیا،آپ کے لئے مشورہ ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کواختیارات دیں،پنجاب پیپلزپارٹی کاسندھ سے بڑاگڑھ تھا،پی پی کابلوچستان،گلگت بلتستان سے صفایاہوگیا،ایسانہ ہوکہ ملک کے دیگرحصوں کی طرح سندھ سے بھی پی پی کاصفایاہوجائے،اب اعتزازاحسن کوڈھائی سوووٹ ملتے ہیں تواس میں میری پارٹی کاقصورنہیں،پورے شہرمیں پارٹی کے پرچم لگے ہیں،شرم بھی نہیں آتی،اوپرپارٹی پرچم لگے ہیں،نیچے کوڑااورسڑک ٹوٹی ہوئی ہے،لمبی باتیں کرتاہے اورچارپائی کے نیچے بھی نہیں دیکھتا،پی پی کی جمہوریت کے لئے جدوجہدکوعزت سے دیکھتے ہیں مگرڈاکٹرنذیراورخواجہ رفیق کاخون بہنابھی یادہے،آپ کے پیچھے بہت بڑابیگیج ہے،بات کووہاں تک نہ لے جائیں،آپ جتنے بڑے حاجی ہیں وہ ہم بھی جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی انشورنس پالیسی کے ذریعے مددکررہے ہیں،سانحہ کی تفصیلی تحقیقات کے لئے آٹھ دن دئیے ہیں،اس کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،سگنل اوردیگرسسٹم ٹھیک کام کررہے تھے،لانڈھی ٹرین حادثے میں 22افرادجاں بحق ہوئے ہیں،لانڈھی حادثہ انتہائی الم ناک ہے،حادثہ بظاہرانسانی غلطی لگ رہی ہے،ملتان حادثے میں ملوث لوگوں کومعطل کردیاہے،حادثے کے ذمے داروں کوسخت سزاملے گی،ڈرائیور اوراسسٹنٹ ڈرائیورزیرعلاج ہیں،کراچی سے لاہورڈبل ٹریک تعمیرہوچکاہے،جلدہی لاہورتاپشاورڈبل ٹریک تعمیرکیاجائے گا،کوشش کی ہے کہ محکمے کوسیاست سے دوررکھاجائے،ریلوے میں یونینزپرکوئی پابندی نہیں،چین کاکہناہے کہ پاکستان کوپتہ ہوناچاہیے کہ کراچی ہماراڈریم سٹی تھا،کراچی کاپہیہ چلے گاتوملک چلے گا،جب کراچی کے کاروباری پنجاب کارخ کررہے تھے،ہم خوش نہیں تھے،اب کراچی والوں سے پوچھ کربتاؤ کہ شہرکاکیاحال ہے،سندھ کے نئے رہنماسے کہتاہوں کہ برخوردارچارپائی سے نیچے بھی دیکھو،سندھ کاکوئی شہرایسانہیں جوشہر کے معیارپرپورااترتاہو،کراچی کوآپ نے کھنڈربنادیا،آپ نے کراچی کوکچرے کاڈھیربنادیا،آپ کے لئے مشورہ ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کواختیارات دیں،پنجاب پیپلزپارٹی کاسندھ سے بڑاگڑھ تھا،پی پی کابلوچستان،گلگت بلتستان سے صفایاہوگیا،ایسانہ ہوکہ ملک کے دیگرحصوں کی طرح سندھ سے بھی پی پی کاصفایاہوجائے،اب اعتزازاحسن کوڈھائی سوووٹ ملتے ہیں تواس میں میری پارٹی کاقصورنہیں،پورے شہرمیں پارٹی کے پرچم لگے ہیں،شرم بھی نہیں آتی،اوپرپارٹی پرچم لگے ہیں،نیچے کوڑااورسڑک ٹوٹی ہوئی ہے،لمبی باتیں کرتاہے اورچارپائی کے نیچے بھی نہیں دیکھتا،پی پی کی جمہوریت کے لئے جدوجہدکوعزت سے دیکھتے ہیں،ڈاکٹرنذیراورخواجہ رفیق کاخون بہنابھی یادہے،آپ کے پیچھے بہت بڑابیگیج ہے،بات کووہاں تک نہ لے جائیں،آپ جتنے بڑے حاجی ہیں وہ ہم بھی جانتے ہیں،ان کاکہناہے کہ پاکستان ریلوے ساتھ لے کرنہیں جاؤں گا،یہ یہیں رہے گا،محدودوسائل کے باوجودہم اپنے اسٹاف کی تربیت کرتے ہیں،80فیصدٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے،صحافی بھائیوں سے شکوہ ہے کہ ریلوے کے حوالے سے منفی خبریں دے کرلوگوں کوخوف زدہ نہ کریں،ریلوے کی زمینوں کوقبضہ گروپ سے واگزارکرایاجارہاہے، عمران خان ہمیں روزگالیاں دیتاہے مگرکسی کے والدتک نہیں پہنچناچاہیے،تبدیلی جب بھی آئے گی ووٹ کے ذریعے آئے گی۔

عمران خان کے لئے کراچی میں کچھ نہیں،بلدیاتی انتخابات میں بڑی کوشش کرکے دیکھ لی،پی ٹی آئی مثبت اپوزیشن کاکرداراداکرے اورخیبرپختون خواہ میں حکومت کرے۔دھرنا2بھی فلاپ ہوگیا۔ایم کیوایم کیساتھ بانی متحدہ نے جوکیا،کسی نے بھی نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :