حکمرانوں نے7 ماہ گزار لئے ،پانامہ کا جنازہ اٹھتا نظر آ رہا ہے : ڈاکٹر طاہر القادری

تحریک قصاص برقرار ہے ،واپسی کا ٹکٹ حاصل کر لیا،ورکرز کو باپ کی طرح دیکھتا ہوں: سربراہ عوامی تحریک

اتوار 6 نومبر 2016 13:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے حکمرانوں نے پانامہ کیس میں7 ماہ گزر لئے ،پانامہ کا جنازہ اٹھتا نظر آ رہا ہے ۔تحریک قصاص برقرار رہے اس کی ٹائمنگ طے کریں گے ۔واپسی کا ٹکٹ حاصل کر لیا ۔پانامہ کیس کے حوالے سے نواز شریف اور پی ٹی آئی کے وکیل ایک ہی لاء فرم کے پارٹنر ہیں جو فیس ملے گی دونوں میں تقسیم ہو گی۔

احتساب کے متعلق رائے قائم کرنا کچھ مشکل نہیں ۔اس ملک میں پہلے بھی بہت کمیشن بنے نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کامعاملہ بھی انتہائی قریب سے دیکھا ایسے کمیشنوں کے فیصلے حکمرانوں کی خواہش اور مرضی سے منسلک ہوتے ہیں ۔جسٹس باقر علی نجفی کے کمیشن میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار حکومت پنجاب کو ٹھہرایا گیامگر رپورٹ نہیں ملی،ہم قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میرا خیال ہے حکمرانوں کو کلین چٹ مل جائے گی کیونکہ پاکستان میں بے رحم احتساب اور حکمرانوں کے محاسبے کا کوئی قانون ہی موجود نہیں ہے ۔حکمرانوں کا مستقبل محفوظ ہے اور نہ محفوظ دیکھنا چاہتا ہوں ورنہ پاکستان کی خیر نہیں۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ تحریک قصاص کا دوسرا راؤنڈ ہو گا ،ہمارا کارکن پہلے کی طرح پر عزم اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے پر اعتماد ہے ،ورکرز کو باپ کی طرح دیکھتا ہوں،ورکرز کو بے وجہ مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا،عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس کے کارکن مرکز سے یونین کونسل کی سطح تک منظم اور مربوط ہیں، ہمارا کارکن نہ بد دل ہوتا ہے نہ حالات سے گھبراتا ہے ،جب وقت آئیگا تو سب دیکھ لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :