بلاول خوبصورت ہیں،بہنوں کی مرضی سے شادی کریں،سپیکر قومی ا سمبلی

پانامہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے،فریقین فیصلے کا انتظار کریں، اس معاملے پر میڈیا پر تبصرہ کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے ،عدالت نے جو بھی فیصلہ دیا دونو ں فریقین کو من وعن قبول کریں، سردار ایاز صادق

اتوار 6 نومبر 2016 14:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس سپریم کورٹ میں ہے ، فریقین سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں اور میڈیا پر تبصرہ سے پرہیز کرنا چاہئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پانامہ کیس سپریم کورٹ فیصلہ دے گی جو سب کو قبول کرنا ہو گا ۔

ہمیں سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنے دینا چاہئے اور اس معاملے پر کم سے کم کمنٹ دینا چاہئیے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سپیکر آفس تحقیقات کے لئے نہیں ہوتا اور قومی اسمبلی سے فائلیں ادھر ادھر نہیں ہوئی ۔ پانامہ کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے بہتر ہو گا کہ اس پر تبصرہ نہ کیا جائے ۔ کیا یہ لوگ اب سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں؟ بلال بھٹو کی شادی سے متعلق صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ شادی سے متعلق بلاول کی بات پسند آئی ہے ۔ شادی بلاول کا ذاتی معاملہ ہے بہنوں کی مرضی سے شادی کی بات خاندانی روایت ہے بلاول کے لئے نیک خواہشات ہیں انہوں نے کہاکہ بلاول خوبصورت جوان ہیں اور بڑے خاندان کے چشم و چراغ ہیں ۔