سی پیک منصوبہ٬٬خیبرپختونخواحکومت کاپشاورہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنے کافیصلہ

قومی اہمیت کے اس منصوبے میں خیبرپختونخوا کونظرانداز کیاجارہا ہے جس کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کافیصلہ کیا ہے،مشتاق غنی سی پیک معاملہ عدالت لے جانے پر خیبر پختونخواہ کیلئے مشکلات پیدا ہو گئیں، اہم قومی منصوبے کو مفادات کیلئے استعمال کرنا نا مناسب ہے،احسن اقبال

پیر 7 نومبر 2016 11:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7نومبر۔2016ء)خیبرپختونخواحکومت آج پاک چین اقتصادی رہداری منصوبے میںمغربی روٹ کے حوالے سے پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائر کریگی۔ذرائع کے مطابق رٹ پٹیشن سپیکر صوبائی اسمبلی اسدقیصر ٬ترجمان صوبائی حکومت مشتاق غنی اوراسمبلی میں موجود پارلیمانی لیڈر کی جانب سے پیر کے روزپشاورہائی کورٹ میں جمع کرائی جائیگی٬دائررٹ میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں مغربی روٹ ہے کہ نہیں اس حوالے سے وفاق سے وضاحت کریں اورصوبے کومطمئن کرکے اپنا حق دی دیاجائے ٬ترجمان خیبرپختونخواحکومت مشتاق غنی کے مطابق قومی اہمیت کے اس منصوبے میں خیبرپختونخوا کونظرانداز کیاجارہا ہے جس کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کافیصلہ کیا ہے تاکہ صوبے کواپنا آئینی حق مل سکیں۔

(جاری ہے)

ادھر وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہ اہے کہ سی پیک کا معاملہ عدالت لے جانے پر خیبر پختونخواہ کے لئے مشکلات پیدا ہو گئیں سی پیک جیسے اہم قومی منصوبے کو مفادات کے لئے استعمال کرنا نا مناسب ہے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی نے کہ اہے کہ سی پیک جیسے اہم ترین قومی منصوبے کو مفادات کے لئے استعمال کرنا نا مناسب ہے۔

بیرونی سرمایہ کاری عدالتوں کے ذریعے راغب نہیں ہوتی ہے۔ ضخاگست کو سی پیک کی پر زور حمایت کے بعد پرویز خٹک کیسے بپھر گئے۔ مغربی روٹ پر کام جاری ہے۔ گوادر تا کوئٹہ شاہراہ وقت سے پہلے مکمل کر لی ہے۔ عدالت میں جا کر اگر خیبر پختونخواہ حکومت کی تسلی ہوتی ہے تو روک نہیں سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں کسی صوبے کیس اتھ وئی زیادتی نہیں ہوئی ہے۔ راہداری منصوبوں سے کم ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں کو زیادہ فائدہ ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کا معمالہ عدالت میں لے جانے پر کے پی کے کے لئے مزید مشکلات پید اہو گئیں۔ واضح رہے کہ کے پی کے حکومت نے سی پیک کے مغربی روٹ پر تحفظات کرتے ہوئے عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔