پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا،اایاز صادق

سیاستدان اور جمہوریت میں ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا چلتا رہتا ہے،پی ٹی آئی کے جتنے بھی کارکن گرفتار تھے ان کو رہا کردیا گیا بلاول احتراماً سیاستدانوں کو چچا اورماموں کہہ رہے ہیں ،حکومت نے دفعہ144لگاکر امن وامان کو یقینی بنایا ملک میں دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر سے بڑھ کر کوئی مسئلہ نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو

پیر 7 نومبر 2016 11:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7نومبر۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔ سیاستدان اور جمہوریت میں ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا چلتا رہتا ہے۔ پی ٹی آئی کے جتنے بھی کارکن گرفتار تھے ان کو رہا کردیا گیا بلاول احتراماً سیاستدانوں کو چچا اورماموں کہہ رہے ہیں ۔حکومت نے دفعہ144لگاکر امن وامان کو یقینی بنایا، ملک میں دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر سے بڑھ کر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بار بار بارڈر پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے اور کشمیریوں پر ظلم کی بربریت کررہا ہے ملک میں دہشت گردی اور وبھارتی جارحیت سے بڑھ کر کوئی مسئلہ نہیں ہے حکومت مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو سمجھتی ہے اور اس کو عالمی سطح پر اجاگر کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے ملک میں ماحولیات کے حوالے سے اقدامات کرتے ہوئے تمام بلڈنگ کو گرین کرلیا اب ماحولیات صوبائی معاملہ ہے اس لیے ضرورت ہے کہ قومی اورصوبائی حکومتیں اس معاملے پر پالیسی بنائیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت گڈانی اور ساہیوال کے مقام پر کوئلے کے پراجیکٹ لگارہے ہیں اور ان سے پیدا ہونے والے اثرات پر بھی کام ہورہا ہے حکومتی ترجیحات ہے کہ ہائیڈرل پر زیادہ توجہ دی جائے۔

ظفر علی شاہ کے چوہدری نثار کے وزیراعظم بنانے کے معاملے کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تجویز ان کی ذاتی ہوسکی ہے لیکن پارٹی کی یہ سوچ نہیں ہے۔