آرمی چیف نے 9دہشتگردوں کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کر د ی

منگل 8 نومبر 2016 11:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9دہشتگردوں کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کر دی، دہشتگرد شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے، تمام دہشتردوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے ترجمان لفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے پیر کے روز جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے9ہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کر دئیے ہیں ، دہشتگردوں میں سے6کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان جبکہ3 کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام سے ہے، دہشتگردوں میں ساجد، عمر سعید، جاوید خان، فضل حق، محمد فہد علی، زاہد خان، نعیم احمد، بخت ولی اور رحمت شامل ہیں، دہشتگرد فضل حق کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، فضل حق نے 4پولیس اہلکاروں کو اغواء کرکے ان کے ہاتھ کاٹے تھے، عمر سعید اور بخت ولی کا تعلق بھی کالعدم تحریک طالبان سے ہے، جبکہ زاہد خان بخت ولی خان اور رحمت کا تعلق لشکر اسلام سے ہے، ملزم ساجد نے پشاور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کرکے ایک خاتون کو ہلاک جبکہ 2مسافروں کو زخمی کیا تھا، ملزم ساجد نے پیر اسرار اور ان کے خاندان کے 8افراد کو قتل کیا اور ملزم ساجد نے ہی ایک سب انسپکٹر کو قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :