سعودی رائل فورس کے کمانڈر کی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی سے ملاقاتیں

خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بدھ 9 نومبر 2016 11:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی رائل ایئر فورس کے کمانڈر میجر جنرل محمد بن صالح نے ملاقات کی ہے ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی رائل فورس کے کمانڈر کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پیشہ ورا نہ امور سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل راشد محمود سے کمانڈر رائل سعودی ایئر فورس کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف سے کمانڈر رائل سعودی فورس محمد بن صالح کی منگل کے ر وز جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :