یوم اقبال تعطیلات، جعلی نوٹیفکیشن کے اجراء پر وزارت داخلہ نے تحقیقات شروع کر دیں

بدھ 9 نومبر 2016 11:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء)یوم اقبال کی تعطیل کے حوالے سے جعلی نوٹیفکیشن کے اجراء پر وزارت داخلہ نے تحقیقات شروع کر دیں،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز یوم اقبال کی تعطیل کے حوالے سے وزارت داخلہ نے جعلی نوٹیفکیشن جاری ہونے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جعلی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم اقبال پر اسلام آباد میں عام تعطیل ہو گی جسکے باعث تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے بند ہوں گے، جعلی نوٹیفکیشن کی بعد لوگ شدید کشمکش کا شکار ہو گئے، یوم اقبال پر چھٹی ہے کہ نہیں جسکے بعد وزارت داخلہ نے جعلی نوٹیفکیشن کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ یوم اقبال پر کسی قسم کی چھٹی نہیں ہیں تمام سرکاری ادارے کھلے رہے گے، جعلی نوٹس کی تشیر کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :