اسلام آباد ،برطانوی نژاد کشمیری رہنما ء ڈاکٹر شبیر چوہدری بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ نکلا

نادرا کے عدالت میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں انکشاف

بدھ 9 نومبر 2016 11:55

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء)برطانوی نژاد کشمیری رہنما ء ڈاکٹر شبیر چوہدری بھی بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ نکلا، نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک ہونے پر کشمیری رہنما ء نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا نادرا نے عدالت میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں انکشاف کیا ہے کہ کشمیری رہنما ء سی پیک کو سبوتاژکرنا چاہتے تھے اور بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرتے تھے جس پر شناختی کارڈ بلاک کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر نادرا کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کی رپورٹ پر ڈاکٹر شبیر چوہدری کا شناختی کارڈ بلا ک کیا گیا کیونکہ برطانوی نژاد کشمیری رہنما ء ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ ریاست سے وفادار نہ ہونے کے باعث درخواست گزار نائیکوپ کی تجدید کا حقدار نہیں، کیونکہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے ڈاکٹر شبیر چوہدری کو سی پیک منصوبے کے خلاف پراپگنڈے کا ٹاسک سونپا تھا، دلائل سننے کے بعد جسٹس اطہر من اللہ نے حکم دیا کہ شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق قانونی نکات پر نادرا 2ہفتوں مین جواب جمع کرائے۔ واضح رہے کہ شناختی کارڈ بلاک کئے جانے کے فیصلے کو ڈاکٹر شبیر چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :