لو ئیردیر، وادی تالاش میں کے پہاڑیوں میں آگ پر دو دن بعد قابو نہیں پا یا جاسکا

3کلو میٹر پر واقع جنگلات جل کر خاکستر، سینکڑوں جنگلی حیات ہلاک، کروڑوں کا نقصان

بدھ 9 نومبر 2016 11:56

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء ) لو ئیردیرکے علاقہ وادی تالاش میں کے پہاڑیوں میں لگنے والی آگ پر دو دن بعد قابو نہیں پا یا جاسکا ،3کلو میٹر پر واقع جنگلات جل کر خاکستر، سینکڑوں جنگلی حیات ہلاک، کروڑوں روپے کا نقصان پاک اآمی لیویزکے اہلکاروں اور سیول ڈیفنس کے رضاء کاروں اور مقامی لوگوں نے کافی جد وجہد کے بعد بھی آ گ پر قابو نہیں پا یا جاسکا تفصیلات کے مطابق تالاش گمبت ،زیارت اور کانڑوں شمشی خان کے پہاڑیوں میں نا معلوم وجوہات کی بنا ء پر گذشتہ دو دنوں سے لگی اگ نے تباہی مچا دی تقریباً 3 کلو میٹر وسیع رقبہ پر جنگلات اور قیمتی جنگلی حیات جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عرفان اللہ وزیر کے مطابق اگ کو بجھانے کے لئے 100لیویز اہلکار 50سول ڈیفنس کے رضاء ، فارسٹ ڈیپاڑٹمنٹ کے اہلکار اور مقامی لوگ بڑی تعداد میں امدادی سر گرمیوں اورا ٓگ بجھانے میں حصہ لے رہے ہیں ،جبکہ تحصیل نا ظم تیمرگرہ ریا ض محمد ایڈ و کیٹ اور اسسٹنٹ کمشنر محمد ایاز مذ کورہ کا راوائیوں کی خود نگرانی کررہے ہیں جبکہ علاقہ کو ایمبولینس گاڑیاں بھی روانہ کی گئی ہے کسی کے ہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ڈی سی کے مطابق مطابق ڈی ایف او اگ لگنے کی انکوائری کرئینگے اور ذ مہ دار افراد کے خلا ف سخت قانونی کاراوائی عمل میں لا ئی جا ئیگی،اخری اطلاعات ملنے تک آگ نے مزید گھنے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :