راولپنڈی، مسلم لیگ (ن) لائرز فورم نے عمران خان اور پرویز خٹک کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی

بدھ 9 نومبر 2016 11:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء) مسلم لیگ (ن) لائرز فورم نے وفاق کو نقصان پہنچانے منتخب وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے ،سکیورٹی اداروں کو اکسانے سرکاری املاک اورگاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کرنے کے الزامات کے تحت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے 22 اے کے تحت دائردرخواست میں سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او سول لائن کو فریق بنایا گیا ہے مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے سرگرم راہنما راجہ بشارت محمود ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی ہے جس کی سماعت کل( سوموار) کو ہو گی۔