مقبوضہ کشمیر،یاسین ملک کو دوبارہ گرفتار ، میرواعظ عمر فاروق کو گھر پر نظربند کر دیا گیا

جمعہ 11 نومبر 2016 11:32

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو دوبارہ گرفتار جبکہ میرواعظ عمر فاروق کو ان کے گھر پر نظربند کر دیا گیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کو ایک بار پھر گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر د یا گیا ہے جبکہ حریت کانفرنس میرواعظ کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو ان کے گھر پر نظربند کر دیا گیا ہے واضح رہے حریت رہنماؤں نے آج جمعہ کے نماز کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کال دے رکھی تھی، یاسین ملک کو شدید علالت کے باوجود طویل عرصے تک قید بند رکھا گیا تھا گزشتہ دنوں انہیں رہائی ملی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :