چیف جسٹس انورظہیر جمالی کا کسی بھی سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ نہیں ،ترجمان سپریم کورٹ کی وضاحت

جمعہ 11 نومبر 2016 11:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2016ء)ترجمان سپریم کورٹ نے وضاحت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیر جمالی کا کسی بھی سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیر جمالی کے نام پر سوشل میڈیا یا فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ کا انکشاف کیا گیا ہے۔ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے نام پر جعلی اکاؤنٹ کے معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا کسی بھی سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔عدالت نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو چیف جسٹس کے نام پر اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے