بھارتی فوج کی ایل او سی پر وادی نیلم کے مقام پر گولہ باری، پاک فوج کا بھرپور جواب ، آئی ایس پی آر

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:21

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2016ء ) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کا پاک فوج کی جانب بھرپور جواب دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے اور ایک بار پھر بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وادی نیلم میں کیرن سیکٹر، باٹا، اٹھ مقام اورکنڈل شاہی میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی گولہ باری کا بھرپورجواب دیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے متعدد افرادشہید ہوچکے ہیں جب کہ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان نے کئی بار بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے ان سے شدید احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :